City 42:
2025-06-27@13:36:14 GMT

پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی ضامن ہے: فیلڈ مارشل

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی ضامن ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے آرمی آڈیٹوریم میں ملاقات کی، نشست میں پاک فوج کے زمانہ امن اور دیگر حوالوں سے امور پر بات چیت ہوئی، فیلڈ مارشل نے قومی سکیورٹی سمیت داخلی وبیرونی چیلنجز پر اظہار خیال کیا، سید عاصم منیر نے سول اور ملٹری قیادت کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک

 فیلڈ مارشل نے خطے میں امن واستحکام کیلئے مسلح افواج کے متحرک کردار پر بھی روشنی ڈالی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ریاستی نظام میں اصلاحیت، شفاف اور عوام دوست بیوروکریسی کا کردار نہایت اہم ہے، پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی ضامن ہے،انہوں نے افسران کو تلقین کی کہ قوم کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کے اعلیٰ معیار پر پورا اتریں۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افسران کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے آپریشنل علاقوں میں فارمیشنز کے ساتھ منسلک رہے، زیر تربیت افسروں نے تینوں افواج سے متعلق تجربہ حاصل کیا۔

پنجاب کی حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ  144 نافذ کر دی

 آئی ایس پی آرکے مطابق افسران نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے وژن اور پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امن واستحکام کی پاک فوج

پڑھیں:

اللّٰہ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اللّٰہ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چیف آف آرمی اسٹاف کے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور کامیابی کے لیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلق ناگزیر ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ریاست کی تمام اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی کی اساس پاکستان کی انتظامیہ اور سول بیوروکریسی ہے، اس کی بھاری اور اہم ذمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں ریاست کی تمام اکائیوں نے مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، معرکہ حق میں پاکستان نے کشمیر لائن آف کنٹرول سے لے کر ساحلِ سمندر تک ہندوستان کی بلاجواز جارحیت کے خلاف بہترین جواب دیا۔

پاکستان نے نہ پہلے بھارت کی اجارہ داری قبول کی اور نہ کبھی کریگا

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان دورِ حاضر کے جنگی تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو ہمہ وقت تیار رکھتی ہیں، ہم ہندوستان کو واضح پیغام دیتے ہیں، پاکستان نے نہ پہلے ہندوستان کی اجارہ داری قبول کی اور نہ کبھی کرے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی ہندوستان کا اندرونی مسئلہ ہے جو اس کا اپنی اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں پر متعصبانہ اور ظالمانہ رویوں کا نتیجہ ہے، خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہندوستان ہے۔

ہم کبھی بھی ہندوستان کے آگے جھکے ہیں نا جھکیں گے

انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم پاکستانی کبھی بھی ہندوستان کے آگے جھکے ہیں نہ جھکیں گے، افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور ہم اس سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں تاہم ہم اُن سے ایک ہی تقاضا کرتے ہیں کہ وہ ہندوستان کی دہشتگردانہ پراکسیوں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو جگہ نہ دیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ اپنی انفرادی اور علاقائی پہچان سے بڑھ کر پاکستانیت کی پہچان کو اپنائیں، ہر نظام میں مسائل اور کمزوریاں ہوتی ہیں، آپ کا کام ہے کہ کمزوریوں اور منفی قوتوں کو نظام پر حاوی نہ ہونے دیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ جو اقوام اپنی تاریخ کو بھول جاتی ہیں ان کا مستقبل بھی تاریک ہو جاتا ہے، پاکستان کی کہانی اور تاریخ کو جانیے اور اپنی اگلی نسلوں تک پہنچائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک سے محبت اور وفاداری اولین اور بنیادی شرط ہے۔ اپنے اندر جرات، قابلیت اور کردار پیدا کریں اور اگر ان میں سے ایک جزو کو چننا ہو تو ہمیشہ کردار کو فوقیت دیجئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے: فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر
  • اللّٰہ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • نوجوان افسران قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں، جنرل عاصم منیر
  • قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں، جنرل عاصم منیر
  • نوجوان افسران قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں‘ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • نوجوان افسران قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاک فوج علاقائی امن و استحکام کی ضامن ہے، سید عاصم منیر
  • پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی ضامن ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر