تیونس سے کراچی پہنچ کر لو میرج کرنے والی لڑکی کی خ ودکشی کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری کے لڑکے عامر کی محبت میں گرفتار تیونس سے پاکستان آنے والی لڑکی کی خودکش ی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
تیونس کی لڑکی نے مبینہ طور پر بے وفائی اور گھریلو تش دد کے سبب خودکشی کی کوشش کی، جسے ناکام بنانے کے بعد لڑکی کو پولیس تک پہنچا دیا گیا۔ تیونس سے تعلق رکھنے والی سندا ایاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عامر نہ توجہ دیتا تھا اور نہ ہی میرا خیال رکھتا تھا، میں ٹکٹ لونگی اور واپس چلی جاؤنگی۔
19 سالہ لڑکی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں نے عامر کی کوئی چیز کھڑکی سے پھینکنے کی کوشش کی لیکن باہر نہیں گئی وہیں موجود رہی، اس پر وہ اتنا غصہ ہو گیا کہ اس نے میرے منہ پر تھپڑ مار دیے اور جب میں نے جواب میں اسے تھپڑ مارا تو اس نے میرے ہاتھ موڑے دیے۔
ان کا کہنا ہے کہ عامر نے اس کے بعد مجھ پر مزید تشدد کیا، اس میں عامر کے والد بھی شریک ہوگئے اور انہوں نے بھی مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور جب میں نے عامر سے کہا کہ اپنے والد کو اس معاملے سے دور رکھے تو انہوں نے میرے منہ پر لاتیں برسا دیں۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ ہمارے درمیان جب بھی جھگڑا ہوتا تو ہم خود اسے ختم کرتے ہیں لیکن عامر کی والدہ مجھے بہت برے الفاظ بول رہی تھی، میں بہت ہی افسردہ ہوگئی کیونکہ میرا شوہر بھی کچھ نہیں کر رہا تھا، اس کے بعد عامر نے مجھے طلاق دے دی پھر مجھے نہیں پتہ کیا ہوا، میں اپنے حواس میں نہیں تھی، حواس بختا ہوکر میں نے کھڑکی سے کود کر اپنی جان لینے کی بھی کوشش کی، جس کے بعد سب جمع ہوگئے اور مجھے ہی برا بھلا کہہ رہے تھے۔
واضح رہے کہ تیونس کی 19 سالہ سندا 28 نومبر 2024ء کو کراچی آئی تھی، بعدازاں نیا آباد لیاری کے رہائشی عامر سے 29 نومبر 2024ء کو شادی کی۔ تاہم عامر نے 7 ماہ بعد سندا کو طلاق دے دی جبکہ سندا کا 90 روزہ ویزا 18 فروری 2025ء کو ختم ہو چکا ہے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب سے لائی گئی دو لڑکیوں کی کراچی میں فروخت کی کوشش ناکام بنا دی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پنجاب سے نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی لائی جانے والی دو لڑکیوں کو مبینہ طور پر فروخت کیے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ تھانے کے ہیڈ محرر ظہیر کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑکیوں کے والدین اور پنجاب پولیس سے رابطہ کر لیا ہے، پولیس نے دونوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر شیلٹر ہوم منتقل کر دیا ہے
ایئرپورٹ تھانے کے ہیڈ محرر ظہیر نے بتایا کہ والدین اور پنجاب پولیس کے کراچی پہنچنے کے بعد قانونی تقاضے مکمل کر کے انہیں اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا، دونوں لڑکیاں بھاگتے ہوئے ایس ایس یو اہلکاروں کے پاس پہنچی تھیں اور انہوں نے بتایا کہ ایک شخص انہیں فروخت کرنے کی کوشش کر رہا ہے
ترجمان مددگار 15 پولیس کے مطابق ایس ایس یو اور مددگار 15 کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 26 ستمبر کو ایئرپورٹ کے قریب 19 سالہ طیبہ اور 17 سالہ حمیرا کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق طیبہ کا تعلق فیصل آباد اور حمیرا کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ عائشہ نامی خاتون انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی لائی اور رفیع الدین نامی شخص کے حوالے کر دیا۔ متاثرہ لڑکیوں کے مطابق رفیع الدین پیسے لے کر ان سے زبردستی بدکاری کرواتا تھا۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔