ایران پر امریکی پابندیوںکا خاتمہ اور اربوں ڈالر امداد ملنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناٹو سربراہی اجلاس کے دوران حیران کن اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے ایران کے ساتھ براہ راست ملاقات متوقع ہے اور شاید ایک معاہدہ بھی طے پا جائے۔ صدر ٹرمپ نے ہیگ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم ایران سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں، ہوسکتا ہے ہم کوئی معاہدہ بھی کرلیں، کچھ پتا نہیں اگر کوئی دستاویز مل جائے تو برا نہیں ہوگا۔ امریکی میڈیا نے ذرائع سے خبر دی ہے کہ ممکنہ معاہدے میں ایران کو 20 سے 30 ارب ڈالر کی مالی مدد فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاکہ وہ ایک پرامن، بجلی پیدا کرنے والا نیوکلیئر پروگرام شروع کرسکے۔ یہ رقم براہ راست امریکا سے نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ کے امریکی اتحادیوں کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایران پر عاید پابندیوں میں نرمی اور ایران کو بیرون ملک موجود 6 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں تک رسائی دینے جیسے آپشنز بھی زیر غور ہیں۔ امریکی حکام یہاں تک سوچ رہے ہیں کہ ایران کے فردو نیوکلیئر پلانٹ کو سول استعمال کے لیے دوبارہ تعمیر کرنے کے اخراجات بھی شراکت دار ممالک برداشت کریں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فیس دی نیشن پروگرام میں کہا کہ ہم نے ان کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے حد سے زیادہ کوشش کی ہے، اب فیصلہ ایران کے ہاتھ میں ہے اگر وہ سفارتکاری کا راستہ چنتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے اگرچہ ملاقات کی جگہ یا شرکاء کی تفصیلات جاری نہیں کیں، لیکن سینئر امریکی اہلکار لیویٹ نے وضاحت کی کہ مذاکرات کا بنیادی مقصد ایران کو ایک غیر افزودہ سول نیوکلیئر پروگرام کی طرف لانا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی: دہشتگردی سے متاثرہ شہریوں کی امداد بڑھانے کیلیے ترمیمی بل پیش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پنجاب اسمبلی میں دہشتگردی سے متاثرہ شہریوں کی امداد بڑھانے کے لیے ترمیمی بل 2025 پیش کیا گیا ہے۔
اس بل کے مطابق شہید شہریوں کے لواحقین کی امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے شہریوں کے لیے امداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
بل کے متن میں واضح کیا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اخراجات کے پیش نظر یہ اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے اور اس قانون کو فوری طور پر نافذالعمل کیا جانا چاہیے۔ یہ بل رکن اسمبلی ایاز احمد نے پیش کیا جس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید غور کے لیے اسے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔
یہ ترمیم دہشتگردی سے متاثرہ شہریوں اور ان کے خاندانوں کو زیادہ بہتر مالی معاونت فراہم کرنے کی ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔