پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جون 2025)سانحہ دریائے سوات میں غفلت برتنے پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ڈپٹی کمشنر سوات کو معطل کر دیا،ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے سانحہ سوات کے پیش نظر اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے متعلقہ اداروں کو 3 دنوں میں تمام تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سانحہ سوات کے بعد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے دریائے سوات کے کنارے بیریئرز نصب کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، ترجمان وزیرِاعلیٰ، ایم پی ایز اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری نے جائے حادثہ پر پولیس کی غیر موجودگی پر ایس پی سے وضاحت طلب کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا ہے کہ دریائے سوات کے کنارے اورسیاحتی مقامات پرروزانہ کی بنیادپرپٹرولنگ بڑھانے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ دریا کنارے مٹی نکالنے کی سرگرمیاں کوفوری بند کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز احمد مغل کے مطابق وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری کی زیر صدارت سوات میں اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق دریائے سوات سمیت مختلف مقامات پرتجاوزات کوبلاتفریق ختم کرنے کے احکامات دے دئیے گئے ہیں۔محکمہ آبپاشی کوہائی الرٹ پررہنے اورپیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔بغیراجازت تعمیر شدہ ہوٹلزکوفوری ختم کرنیکا فیصلہ کیا گیااس کے علاوہ دریا کے قریب قائم ہوٹلز کیلئے این اوسی لازمی قرار دی ہے۔ضلعی انتظامیہ3دنوں میں تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سوات میں فضا گٹ کے مقام پر 18 سیاحوں کو ڈوبنے کے افسوسناک حادثے پر صوبائی حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت 4 افسران کو فوری طور پر معطل کردیاتھا۔وزیر اعلی خیبرپختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سوات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر بابو زئی سوات، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ سوات اور ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات سعد خان کو معطل کیا تھا۔صوبائی حکومت نے چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کے چیئرمین خیام حسن خان کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی تھی جو 7 دنوں میں اپنی انکوائری رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دریائے سوات وزیر اعلی سوات میں سوات کے

پڑھیں:

جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے: گورنر خیبرپختونخوا

—فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنےکاموقع نہیں، جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔

گورنر کے پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں نے قربانی دی ہے، وزیر اعلیٰ کو خود پتہ نہیں کیا چل رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ 9 مئی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں آج عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونگے
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا واضح پالیسی دیں،اداروں کےساتھ ہیں یادہشتگردوں کے،فیصل کریم کنڈی
  • وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کی تمام سڑکوں کی تعیرِ نو اور مرمت کا حکم
  • صوبائی وزیرمحنت ملک فیصل ایوب کھوکھرکا سندر ورکرز ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ
  • جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے: گورنر خیبرپختونخوا
  • ایک سال سے کہانیاں سنائی جارہی ہیں، سات دن میں خالی آسامیاں پُر کریں، جسٹس محسن اختر کیانی ڈپٹی کمشنر پر برہم
  • پٹوار سرکل میں نجی افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس ؛عدالت کی ڈپٹی کمشنر کو 7روز میں متعلقہ آسامیاں پر کرنے کی ہدایت 
  • افغان مہاجرین کی باعزت واپسی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان  
  •   وفاقی حکومت دہشت گردی کیخلاف جنگ کی پالیسی پر نظرثانی کرے، بیرسٹر سیف
  • حکومت دہشت گردی کے خلاف پالیسی پر نظرثانی کرے،بیرسٹرسیف