اٹلی کے شہر وینس میں ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور صحافی لورین کی پُرتعیش شادی کی تقریبات جاری ہیں، دُلہا دُلہن کی پہلی تصویر سامنے آگئی، لورین سانچیز نے انسٹاگرام پر شادی کے جوڑے میں تصاویر شیئر کردیں، مشہور میگزین ووگ نے بھی اپنے سرورق پر دلہن کی تصویر شائع کی ہے،شادی کی تقریب میں اداکاروں سمیت مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے اطالوی شہر وینس میں ٹی وی پریزینٹر لورین سانچز سے شادی کر لی۔ یہ تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جہاں ہالی ووڈ، شاہی خاندانوں اور عالمی اسٹیج کی معروف شخصیات کی بھرمار نظر آئی۔
 تقریب کے لیے وینس کے مشہور جزیرے سان جیورجیو کو خصوصی طور پر سجایا گیا، جہاں معروف اطالوی گلوکار آندریا بوچیلی کے بیٹے ماتیو بوچیلی نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
55 سالہ دلہن لورین سانچز نے ڈولچی اینڈ گبانا کا خصوصی لیس والا ہاؤت کؤچر لباس زیب تن کیا، جسے مکمل ہونے میں 900 گھنٹے لگے۔
سانچز نے کہا ”میں خود کو ایک شہزادی جیسا محسوس کر رہی ہوں۔“
شادی کے بعد کی تصاویر میں دونوں چہروں پر خوشی عیاں تھی، جب کہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں صرف ایک دل کا ایموجی اور تاریخ درج تھی۔
تقریب میں تقریباً 200 مہمان شریک ہوئے، جن میں سے 70 خاندان کے افراد تھے۔ اگرچہ تقریب کا ماحول انتہائی پرتعیش تھا۔
سانچز نے ووگ سے بات کرتے ہوئے کہا ”یہ لمحہ ہمارے لیے بہت ذاتی اور قریبی نوعیت کا تھا۔“
شادی کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی جن کا اختتام ہفتے کے روز ایک پرانی قرونِ وسطیٰ کی شپ یارڈ میں بڑی پارٹی کے ساتھ ہوگا، جہاں لیڈی گاگا اور ایلٹن جان کے پرفارم کرنے کی توقع ہے۔
 تقریب کے موقع پر شہر کی نہروں میں پاپارازی کی بھرمار دیکھنے کو ملی، جو واٹر ٹیکسیوں میں سوار ہوکر مشہور شخصیات کی جھلک دیکھنے کو بےتاب تھے۔ شرکت کرنے والی دیگر نمایاں شخصیات میں اوپرا ونفری، کیلی جینر، اورلینڈو بلوم اور ایوانکا ٹرمپ شامل ہیں۔

Post Views: 7.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے

وفاقی آئینی عدالت نے اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی ماریہ شہباز سے متعلق نظرثانی درخواست پر وفاقی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے معاونت طلب کر لی، جبکہ مقدمے کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ماریہ شہباز کم عمر تھی اور اسے ورغلا کر مذہب تبدیل کروایا گیا، جبکہ عدالت نے اپنے سابق فیصلے میں کم سن بچی کے نکاح کو درست قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں لاپتا لڑکیوں میں سے 80 فیصد نے پسند کی شادیاں کیں، پولیس کی لاہور ہائیکورٹ کو رپورٹ

جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ سابق عدالتی فیصلے میں غلطی کیا ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ قانون کے مطابق شادی کے لیے 18 سال عمر کی حد مقرر ہے اور قانون کے خلاف ہونے والی شادی برقرار نہیں رہ سکتی۔

اس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ قانون میں کم عمری کی شادی پر سزا کا ذکر تو موجود ہے، تاہم نکاح کو خودکار طور پر منسوخ قرار دینے کی کوئی شق موجود نہیں۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر کم عمری میں شادی ہو جائے تو قانون اس صورت حال کا کیا حل فراہم کرتا ہے۔

عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ ماریہ شہباز نے ڈسٹرکٹ کورٹ سے لے کر وفاقی آئینی عدالت تک کسی بھی مرحلے پر یہ مؤقف اختیار نہیں کیا کہ اس کے ساتھ زبردستی کی گئی تھی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ اگر درخواست گزار اس مؤقف پر اصرار کرتا ہے تو عدالت اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے قانونی معاونت حاصل کر لیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی کیخلاف گاؤں نذرِ آتش کرنیکا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ کا سخت نوٹس

عدالت نے سماعت کے دوران وفاقی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے 26 مارچ کو ماریہ شہباز کو والد کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ تنسیخ نکاح کے لیے متعلقہ فریق سول کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی واضح کیا تھا کہ حبسِ بے جا اور حوالگی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران نکاح کی تنسیخ کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چائلڈ میرج قبول اسلام ماریہ شہباز وفاقی آئینی عدالت

متعلقہ مضامین

  • یورپی یونین نے ایران کے 5 ججوں اور سائبر گروپ کے بانی پر پابندیاں عائد کردیں
  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری