Express News:
2025-08-13@19:49:26 GMT

کیا بلک (زیادہ مقدار) میں خریداری واقعی فائدہ مند ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

اگرآپ بھی آٹے کا بڑا سا پیک یا برتن دھونے کے دس صابنوں کا پیک دیکھ کر یہ سوچتے ہیں کہ ْ ْ کیا واقعی اس سے پیسے کی بچت ہوتی ہے  تو ایسا سوچنے والے آپ اکیلے نہیں ہیں۔ بہت سے پاکستانی گھروں کے لیے بلک میں خریداری صرف پیسے بچانے کی سمجھداری نہیں ، بلکہ زندگی کو آسان بنانے،  جلد بازی میں چیزیں خریدنے کی پریشانی سے بچنے اور ہر روپیہ سوچ سمجھ کر خرچ کرنے اور بچانے کا ایک طریقہ ہے۔

اب زیادہ تر لوگ اس بات کو سمجھ رہے ہیں  ہر ہفتے  قریبی گروسری اسٹور جانے کے بجائے بلک میں خریداری کیسے ان کا کام آسان کر سکتی ہے،  ان کےبجٹ کے مقاصد میں مدد دیتی ہے اور ان کےکچن کو ضروری اشیاء سے بھرا رکھتی ہے۔

آئیے  دیکھتے ہیں کہ بلک میں خریداری کیوں فائدہ مند ہے، کیسے اعتماد کے ساتھ   خریداری کریں اور بھاری تھیلے اٹھاکر ٹریفک میں پھنسنے کی پریشانی کے بغیر  بلک ڈِیلز کا بہترین فائدہ کیسے اٹھائیں۔

بلک میں خریداری کیوں کریں؟

فیملیز کے بڑے پیمانے پر بلک گروسری کی جانب مائل ہونے کی  یقیناًکچھ وجوہات  ہیں  ۔ اس کے کچھ واضح فائدے ہیں جو وقت کے ساتھ بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں:

فی آئٹم کم قیمت  : جب آپ کل قیمت کو مقدار پر تقسیم کرتے ہیں، تو عموماً فی کلو یا فی لیٹر قیمت چھوٹے پیک کے مقابلے میں کافی کم ہوتی ہے۔ بار بارگروسری اسٹور کے چکر لگانے سے بچنا:                              چیزیں    اسٹاک کر کے رکھنے کا مطلب ہے کہ آپ کو کھانے کا تیل یا چائے کی پتی ختم ہونے پرعین وقت پر بھاگ دوڑ نہیں کرنی پڑتی۔ قیمتیں بڑھنے پر بیک اپ اسٹاک: مہنگائی اور سپلائی کے مسائل عام اشیاء کی قیمتوں میں غیر متوقع اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ایسے میں گھر میں ضرورت کی چیزیں موجود ہونا ایک بڑی سہولت بن جاتا ہے۔ ذہنی سکون: مہمانوں کی اچانک آمد یا یا لمبے ویک اینڈ پر دکانیں بند ہونے پرکبھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ ذہنی تھکاوٹ میں کمی: ہر ہفتے ایک کام (گروسری) کم ہونے کا مطلب ہے کہ باقی چیزوں کے لیے زیادہ  وقت اورتوانائی بچتی ہے۔

اگر آپ ایک بڑا گھر سنبھال رہے ہیں، ہوم۔بیسڈ کچن چلا رہے ہیں یا  ہفتے کے درمیانی دنوں میں گروسری کے چکر لگانا پسند نہیں کرتے تو بلک میں خریداری واقعی آپ کی زندگی کو آسان بنا سکتی ہے،اور Bazaar کی آن لائن گروسری ڈیلیوری کے ذریعے آپ یہ فائدے اپنے فون پر چند Taps کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔

بلک میں خریداری  کب فائدہ مند ہوتی  ہے؟

 بلک میں کی گئی ہر خریداری ایک جیسی نہیں ہوتی۔ بہتر یہی ہے کہ ان چیزوں پر توجہ دی جائے جو آپ لازمی طور پر استعمال کریں گے اورجو آسانی سے اسٹور کی جا سکتی ہیں ۔ بلک میں خریداری عموماً ان صورتوں میں فائدہ مند ہوتی ہے:

روزمرہ کی ضروری اشیاء کے لئے

جیسے آٹا، چاول، دالیں، تیل، چائے کی پتی، چینی، دودھ، ٹشو پیپر اور دوسری ضروری  چیزیں جو آپ ہر ہفتے استعمال کرتے ہیں۔ یہ وہ اشیاء ہیں جو آپ کے گھر میں باقاعدگی سے آتی ہیں اور ختم ہو جاتی ہیں ۔ بڑی مقدار میں یہ اشیاء خریدنے سے پیسوں کی بچت ہوتی ہے، چیزیں جلدی ختم نہیں ہوتیں اور ہر ہفتے کی خریداری کی فہرست بھی چھوٹی ہو جاتی ہے۔ آپ کو چیزوں کو بچا بچا کر استعمال کرنے یا  شیلف  خالی ہونےکی فکر نہیں رہتی۔

دیرپا (جلد خراب نہ ہونے والی )اشیاءکے لئے

ڈٹرجنٹس، ڈش سوپ، ڈبہ بند کھانے اور گھریلو صفائی کے سامان جیسی چیزیں جلد خراب نہیں ہوتیں۔ یہ لمبے عرصے تک ذخیرہ کرنے کے لیے بہترین ہوتی ہیں، خاص طور پر اگر آپ کے پاس انہیں صحیح طریقے سے رکھنے کی جگہ ہو۔ کچھ اضافی سامان خرید کر رکھنے کا مطلب ہے کہ جب آپ مصروف ہوں تو آپ کو اچانک یہ اشیاء  خریدنےکے لئے نہیں  جاناپڑے گا ۔

جب آپ کے پاس اسٹوریج کی مناسب جگہ ہو

بلک خریداری اسی صورت میں فائدہ مند ہے جب آپ کے پاس چیزیں رکھنے کے لئے صاف ستھری جگہ ہو اور آپ آسانی سے وہاں سے چیزیں اٹھااور رکھ سکیں۔ اگر آپ کسی چھوٹے فلیٹ میں رہتے ہیں تو ایئر ٹائٹ بِنز یا ٹوکریوں کا استعمال کریں تاکہ آپ سامان کو ترتیب سے رکھ سکیں۔ تھوڑی سی منصوبہ بندی سے چیزیں ضائع ہونے سے بچائی جا سکتی ہیں۔

جب آپ آن لائن خریداری کرتے ہوں

Bazaar  جیسی گروسری ایپس کی موجودگی میں آپ کو سامان کے بھاری تھیلے اٹھانے یا گاڑی میں کارٹن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ اپنے فون سے چیزیں منتخب کر کےقیمتوں اور پیک سائزز کا موازنہ کر سکتے ہیں اور ڈیلیوری اپنے گھر پر منگوا سکتے ہیں۔ اکثر بلک پیک پر خصوصی رعایت بھی ملتی ہے جو  اسٹور جا کر خریداری میں نہیں ملتی۔ اور اگلے دن کی ڈیلیوری کے ساتھ آپ بغیر زیادہ انتظار کیے اپنا اسٹاک مکمل کر سکتے ہیں۔

بلک میں خریداری کریں سمجھداری سے!

آپ کی بلک خریداری واقعی آپ کےپیسے بچا رہی ہے (صرف جگہ نہیں بھر رہی)، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے یہ نکات ذہن میں رکھیں: اس بات کا جائزہ لیں کہ آپ کے گھر میں کون سی اشیاء سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہیں۔ یہ معلوم ہونا کہ کون سی چیزیں جلدی ختم ہوتی ہیں، خریداری میں مدد دے گا۔ بڑے پیک خریدنے سے پہلے ہمیشہ ان کی انتہائی تاریخ استعمال (ایکسپائری) ضرور دیکھیں۔ کسی بھی آن لائن گروسری پلیٹ فارم پر فی یونٹ قیمت کا موازنہ ضرور کریں۔ کبھی کبھی کوئی چھوٹا پیک پروموشن میں مجموعی طور پر سستا پڑتا ہے۔ بلک میں خریدی گئی اشیاء کو منظم انداز میں رکھنے کے لیے ایک علیحدہ شیلف یا الماری استعمال کریں تاکہ آپ کو یاد رہے کہ آپ کے پاس کون سی اشیاء پہلے سے موجود ہیں۔ خصوصی مواقع اور مدت کے لئے پیش کردہ پروموشنز، خاص طور پر تہواروں، رمضان یا سال کے آخر کی کلیئرنس سیلز سے فائدہ اٹھائیں۔

Bazaar پر بہترین بلک خریداری

بازار بلک خریداری کو آسان، قابلِ اعتماد اور شفاف بناتا ہے۔ اس کی چند مشہور ترین بلک اشیاء میں شامل ہیں:

Sunridge آٹا (10 کلو یا اس سے زیادہ) ۔ ان گھروں کے لیے بہترین  انتخاب ہے جہاں روزانہ روٹی پکائی جاتی ہے۔ ڈالڈا اور میزان جیسے معتبر برانڈز کے کوکنگ آئل کے کومبوز۔ دال اور چاول کے پیکٹ جو ایک مہینے یا اس سے زیادہ عرصہ چل سکتے ہیں۔ روزمرہ کی گھریلو صفائی کی پروڈکٹس جیسے Surf Excel اور Dettol وغیرہ۔ چائے اور دودھ کے پیک (ٹپال، ملک پیک) تاکہ چائے کا ضروری سامان کبھی ختم نہ ہو۔

اور سب سے بڑھ کر یہ  کہ ا بBazaar کی تیز ترین ڈلیوری سروس سے وہ چیزیں بھی آسانی سے مل جاتی ہیں جو عام طور پرمارکیٹ سے مشکل سے دستیاب ہوتی ہیں۔ اب لمبی قطاروںمیں لگنے، بھیڑ بھاڑ والے اسٹورز  میں جانے یا بھاری تھیلے اٹھاکر گاڑی میں رکھنے  کی ضرورت  ہی نہیں ۔

آخری اور سب سے اہم  بات: کیا یہ واقعی فائدہ مند ہے؟

بالکل ، اگر اس کا استعمال درست طریقے سے کیا جائے۔ آن لائن گروسری پلیٹ فارم کے ذریعے بلک خریداری آپ کو پیسے بچانے، ذہنی دباؤ کم کرنے اور اپنے کچن کو منظم رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ پہلے سے منصوبہ بندی کریں، صرف وہ چیزیں خریدیں جو آپ واقعی استعمال کریں گے، اور خراب ہونے والی اشیاء کی زیادہ مقدار میں خریداری سے بچیں۔

اگلی بار جب آپ اپنے پسندیدہ آن لائن گروسری اسٹور سے آرڈر دے رہے ہوں تو ایک لمحہ نکالیں اور سوچیں کہ کون سی ضروری اشیاء آپ بڑی مقدار میں خرید سکتے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے یہ فیصلے آپ کے ماہانہ خرچ اور ذہنی سکون پر بڑا اثر ڈال سکتے ہیں۔

Bazaar پر اسمارٹ بلک خریداری کا تجربہ کریں ،جو آپ کے لئے گروسری اسٹور کا بہترین اورقابلِ اعتماد متبادل ہے  اور  اگلے دن کی ڈیلیوری، بجٹ دوست ڈِیلز اور آسان خریداری کا لطف اٹھائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلک میں خریداری آن لائن گروسری گروسری اسٹور استعمال کریں فائدہ مند ہے بلک خریداری خریداری کی آپ کے پاس سکتے ہیں ہوتی ہیں ہوتی ہے ہر ہفتے کے لیے کے لئے کون سی

پڑھیں:

امریکا میں بھارتی باسمتی چاول پر بھاری ٹیکس عائد، پاکستانی برآمدات کو فائدہ پہنچنے کا امکان

ویب ڈیسک: امریکا کی جانب سے بھارتی باسمتی چاول پر بھاری ٹیکس عائد ہونے سے پاکستانی برآمدات کو نمایاں فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارتی مصنوعات بشمول باسمتی چاول پر 50 فیصد محصول عائد کیے جانے سے امریکا میں تجارتی بہاؤ کی سمت بدل گئی ہے، جس نے پاکستان کو امریکی چاول کی مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے کا موقع فراہم کیا ہے۔

 پاکستان کے باسمتی چاول کی برآمدات میں حالیہ برسوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کے مطابق مالی سال 2024 میں پاکستان نے تقریباً 7 لاکھ 72 ہزار 725 ٹن باسمتی چاول برآمد کیے، جن سے 876 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، جو پچھلے مالی سال کے 5 لاکھ 95 ہزار 120 ٹن (مالیت 650 کروڑ 40 لاکھ ڈالر) سے کہیں زیادہ ہے, فی ٹن اوسط برآمدی قیمت بھی 1 ہزار 92 ڈالر سے بڑھ کر 1 ہزار 134 ڈالر تک پہنچ گئی۔

 گلوبل ٹریڈ پلیٹ فارم وولزا کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2023 سے اکتوبر 2024 کے دوران امریکا، پاکستان کی کل باسمتی برآمدات کا 24 فیصد حصہ رہا جو 1 ہزار 519 شپمنٹس پر مشتمل تھا۔

راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق

 اس کے بعد اٹلی 14 فیصد (908 شپمنٹس) اور برطانیہ 11 فیصد (716 شپمنٹس) کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، مجموعی طور پر یہ تینوں مارکیٹیں پاکستان کی باسمتی چاول کی برآمدات کا تقریباً 49 فیصد استعمال کرتی ہیں۔

 پاکستان اس وقت 110 سے زائد ممالک کو باسمتی چاول برآمد کر رہا ہے، جن میں دیگر اہم مارکیٹیں آسٹریلیا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، نیدرلینڈز اور جرمنی شامل ہیں۔

رونالڈو نے 8 سال تک ڈیٹنگ کے بعد جورجینا سے منگنی کر لی

 امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کے مطابق گزشتہ تین دہائیوں میں امریکا میں چاول کی درآمدات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، سال 1993/94 میں یہ شرح 7 فیصد تھی جو 2022/23 میں بڑھ کر 25 فیصد سے زیادہ ہوگئی، ان درآمدات میں 60 فیصد سے زائد خوشبودار اقسام ایشیا سے آتی ہیں، جن میں زیادہ تر تھائی لینڈ کا جیسمین اور بھارت و پاکستان کا باسمتی شامل ہے۔

 اگرچہ امریکا میں بھی خوشبودار چاول پیدا ہوتے ہیں، مگر ان کا معیار اور خوشبو ایشیائی چاول سے مختلف ہے، یو ایس ڈی اے کا اندازہ ہے کہ آنے والے برسوں میں خوشبودار چاول کی درآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔

بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

 یہ محصولاتی تنازع اس وقت پیدا ہوا جب امریکا نے بھارت کے تجارتی اور توانائی تعلقات روس کے ساتھ محدود کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے، جن کے نتیجے میں کئی بھارتی برآمدات، بشمول باسمتی چاول، دواساز مصنوعات اور الیکٹرانکس پر بھاری محصولات لگا دیے گئے۔

 اگرچہ کچھ شعبوں کو بعد میں استثنا دے دیا گیا، لیکن باسمتی چاول بدستور 50 فیصد مکمل محصول کے تحت رہا، اس کے برعکس پاکستانی باسمتی چاول پر ابھی بھی صرف 19 فیصد محصول عائد ہے، جو اسے امریکی مارکیٹ میں نمایاں قیمت کا فائدہ دیتا ہے۔

بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل، عوام شدید مشکلات کا شکار

 بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق محصولات میں اس اضافے سے بھارت کی امریکا کو باسمتی برآمدات میں 50 سے 80 فیصد کمی آسکتی ہے اور قیمتیں تقریباً 1 ہزار 800 ڈالر فی میٹرک ٹن تک پہنچ سکتی ہیں، اس کے مقابلے میں پاکستانی باسمتی کی قیمت تقریباً 1 ہزار 450 ڈالر فی میٹرک ٹن ہے، جو اسے امریکی درآمد کنندگان اور خوردہ فروشوں کے لیے زیادہ مسابقتی بناتی ہے۔

 امریکا بھر کے خوردہ فروش پہلے ہی پاکستانی باسمتی چاول میں بڑھتی دلچسپی کی اطلاع دے رہے ہیں۔

 اسپرنگ فیلڈ، ورجینیا میں سپر حلال گروسری کے سیلز مین خان محمد نے بتایا کہ پاکستانی چاول پہلے سے ہی مقبول ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں 2 ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کا انکشاف
  • کیا واقعی ہم آزاد ہیں؟
  • حکومت کے پاس سرکاری سطح پر زیادہ نوکریاں نہیں: علی امین گنڈاپور
  • عمر ایوب نااہل ہو چکے، اب ریفرنس کی سماعت کا کیا فائدہ؟ ممبر الیکشن کمیشن
  • کیا وٹامن سپلیمنٹس صحت مند زندگی کے لیے واقعی ضروری ہیں؟
  • 2 سو سال کی جنگوں سے زیادہ صحافی غزہ میں مارے گئے، جیکسن ہنکل
  • امریکہ اور چین نے ٹیرفس میں اضافہ 90 دن کے لیے مؤخر کر دیا
  • امریکا میں بھارتی باسمتی چاول پر بھاری ٹیکس عائد، پاکستانی برآمدات کو فائدہ پہنچنے کا امکان
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • امر پریت سنگھ کا بیان فیس سیونگ کی کوشش ہے، شرجیل میمن