Jasarat News:
2025-08-13@15:32:21 GMT

پاکستان شیفس کلب نے دوسری کلینری چیمپئن شپ

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان شیفس کلب (PCC) نے اپنی دوسری کلینری چیمپئن شپ: بقرہ عید اسپیشل ایڈیشن اور ٹیسٹ دی ٹراپک فیسٹ 2025 کا انعقاد سیج بینکوئٹ، کراچی میں کیا۔ اس ایونٹ میں کھانے پکانے کے شوقین، ماہرین اور برانڈز نے بھرپور شرکت کی اور پاکستانی کلینری ٹیلنٹ کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس سال کی چیمپئن شپ میں بقرہ عید اور ٹراپیکل فروٹ تھیم پر مبنی مقابلے شامل تھے جن میں ریڈی فرام ہوم، لائیو کوکنگ، لائیو بیکنگ، فائرلیس کوکنگ، اور لائیو باربی کیو کیٹیگریز شامل
تھیں۔ 55 سے زائد شرکاء نے 70 سے زیادہ منفرد ڈشز پیش کیں، جنہیں پاکستان شیفس کلب کی متعارف کردہ انفرادی اسیسمنٹ سسٹم کے تحت جانچا گیا۔ گولڈ میڈل ان شرکاء کو دیا گیا جنہوں نے 90-100 فیصد اسکور حاصل کیا، سلور 80-89 فیصد اسکور پر اور برونز 70-79 فیصد اسکور پر دیا گیا۔ یہ ایونٹ ہر سطح کے شیفس کے لیے کھلا تھا، جن میں جونیئر شیفس (کلاس 1 تا 10)، خصوصی شیفس (معذور افراد)، شوقیہ شیفس، ہوم شیفس، سند یافتہ پروفیشنل شیفس، اسٹوڈنٹ شیفس، اور انڈسٹریل شیفس شامل تھے۔ پاکستان شیفس کلب نے شرکاء کے پس منظر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے منصفانہ اور شفاف جانچ کے اصولوں پر عمل کیا۔ایونٹ کی کامیابی میں متعدد نمایاں برانڈز کا تعاون شامل تھا۔ لائیو کوکنگ گلیم گیس کے تعاون سے منعقد کی گئی، جبکہ ماسٹر کلاسز اٹالیانو کُوزین، ایس کے، کروسیبل، اینڈی اور گلیم گیس کے تعاون سے ہوئیں۔ کوئس
ایونٹ کا آفیشل بیوریج پارٹنر تھا۔ دیگر سپورٹنگ پارٹنرز میں موم پرینیور اور دارالامید شامل تھے۔ ماسٹر کلاس پاکستان، ڈیکسٹر انسٹیٹیوٹ، اور اے پی آر اے نے بطور اسٹریٹجک پارٹنر تعاون کیا۔ دوپہر کے کھانے کے اسپانسر دارالامید اسکلز اکیڈمی تھے۔ گفٹنگ اور کچن پارٹنرز میں شان فوڈز، اٹالیانو کُوزین، کوئس، اینڈی، ایسٹرن اسپائسس، پیریٹ، داشی، دی ارتھز، یونیک فوڈز، اور فوڈ ون شامل تھے۔ انٹرنیشنل مینگو ڈے کی شراکت دار کمپنیاں فریش اینڈ روشن، وِسک اینڈ شوگر، داشی، اور اٹالیانو کُوزین تھیں۔ایونٹ میں مسعود احمد کالیا، ڈائریکٹر کی بی اور چیئرمین اے پی آر اے نے خصوصی شرکت کی اور پاکستان شیفس کلب کی پاکستانی شیفس کو بااختیار بنانے کی کاوشوں کو سراہا۔ یونیک فوڈز کے سی ای او اقبال شیخ، اینڈی، کوئس اور داشی کے سینئر نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے ایونٹ کے منصفانہ اور منفرد انداز کی تعریف کی ایونٹ کی سب سے بڑی جھلک 50 پاؤنڈ کے لائیو کیک کی تیاری تھی جو مشہور شیفس، شیف واجد (عصر شیرین)، شیف مہدی اور شیف وقاص نے تیار کیا۔ پاکستان شیفس کلب کی ٹیم، شیف ثانیہ مبشر اور شیف وحید رجب نے اس عمل میں معاونت کی۔ اس لائیو کیک بنانے کے عمل نے شدید گرمی کے موسم میں بڑے کیکس سنبھالنے کی مہارت کو شاندار انداز میں پیش کیا۔ اس موقع پر داشی کی وہپنگ کریم نے خصوصی توجہ حاصل کی کیونکہ اس نے گرمی کے موسم میں بھی اپنی کوالٹی اور ذائقہ برقرار رکھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان شیفس کلب شامل تھے

پڑھیں:

پاکستان کی مدر ٹریسا، ڈاکٹر رتھ فاؤ کو دنیا کو رخصت ہوئے 8 برس بیت گئے

طب کے شعبے سے وابستہ اور پاکستان میں جذام (کوڑھ) کے مریضوں کی مسیحا کہلانے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو دنیا سے رخصت ہوئے آج آٹھ برس بیت گئے ہیں مگران کی خدمات آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔ڈاکٹر رتھ فاؤ کا شمار پاکستان کی ایک ایسی عظیم محسن کی صورت میں ہوتا ہے جن کی کاوشوں کی بدولت 1996ء میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو جزام (کوڑھ) کے مرض پر قابو پالینے والے ممالک میں شامل کرلیا گیا تھا۔

8مارچ 1960 کو ڈاکٹر رتھ کیتھرینا مارتھا فاؤ جرمنی سے پاکستان آئيں تو جذام کے خاتمے کےلیے اپنی زندگی وقف کردی۔ 1988ء میں ڈاکٹر رتھ کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کی شہریت سے نوازا گیا۔’میری ایڈیلیڈ ۔لیپرسی سینٹر‘ کے نام سے قائم ہونے والا شفاخانہ جذام کے مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ ان کے لواحقین کی مدد بھی کرتا تھا۔اس کے بعد اس مرض کے خاتمے کے لیےکراچی کے دوسرے علاقوں میں بھی کلینک قائم کیے گئے۔ڈاکٹررتھ کی خدمات ہی کی وجہ سے آج پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں جزام (کوڑھ) کے مرض کا تقریباً خاتمہ ہوچکا ہے۔ان کی گرا ں قدر خدمات پر حکومت پاکستان ، جرمنی اور متعدد عالمی اداروں نے انہیں اعزازات سے نوازا جن میں نشان قائد اعظم، ہلال پاکستان، ہلال امتیاز، جرمنی کا آرڈر آف میرٹ اور متعدد دیگر اعزازت شامل ہیں۔ڈاکٹر رُتھ فاؤ اپنی زندگی کے تقریباً 57 برس پاکستانیوں کی خدمت میں مصروف عمل رہیں، انہیں پاکستان کی’مدر ٹریسا‘ بھی کہا جاتا ہے۔لاکھوں مریضوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ 10 اگست 2017 کو کراچی میں طویل علالت کے بعد 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومتِ پنجاب کا دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کرانے کا اعلان
  • عالمی گیمز 2025: پاکستان کے نور زمان بخار کی وجہ سے پلیٹ ایونٹ کے فائنل مقابلے سے دستبردار
  • عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی سیمی فائنل میں انٹری، عالمی گیمز میں پاکستان کا میڈل یقینی ہوگیا
  • پاکستان کے نور زمان نے سکواش پلیٹ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
  • پشاور ہائیکورٹ میں پشتو ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کی درخواست کیوں دائر کی گئی؟
  • سفرِشوق ؛  (دوسری اور آخری قسط)
  • عالمی گیمز: پاکستان کے محمد آصف اسنوکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
  • پاکستان کے نور زمان عالمی گیمز 2025 کے اسکواش ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
  • پاکستان کی مدر ٹریسا، ڈاکٹر رتھ فاؤ کو دنیا کو رخصت ہوئے 8 برس بیت گئے
  • پاکستانی تیر اندازوں نے ایشین چیلنج آرچری چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی