اب تو 14، سالہ بچہ کرسٹل آیس کا نشہ کرتا نظر آرہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
26 ، جون کو دنیا بھر میں انسدادِ منشیات کا دن منایا جاتا ہے، اس دن منشیات کے خلاف کام کرنے والی تنظیم فرینڈز آف اینٹی نارکوٹکس آف سندھ( فانوس) نے انسدادِ منشیات کانفرنس کا انعقاد کراچی سٹی پریس میں کیا کانفرنس کا آغاز اللّہ کے نام سے کیا گیا، ابتدائی کلمات کلب کے سیکریٹری جنرل جاوید الرحمن نے ادا کرتے ہوئے کہا کہ منشیات نے سب سے زیادہ ہمارے نوجوانوں کو متاثر کیا ہے۔ہمارا کلب منشیات کے خلاف تنظیم فانوس کے ساتھ کھڑا ہے۔
تنظیم فانوس کے صدر رفیع احمد نے کہا کہ دنیا بھر میں 30،کروڑ سے زائد افراد غیر قانونی منشیات کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ پاکستان بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد منشیات کا استعمال کر رہے، ہم سالانہ 560،ارب روپے کی منشیات استعمال کر کے اپنا قیمتی زرمبادلہ خرچ کرتے ہیں یہ رقم ملک میں دہشت گردی،فرقہ واریت اور علاقائی تعصبات پر خرچ ہوتی ہے۔پڑوسی ملک انڈیا نے ہماریاں منشیات کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،اس نے نشہ آور گولیاں، کیمیکل پوڈر،الیکٹرونک سگریٹ( ویپ) میں استعمال ہونے والا کارٹیج بڑی مقدار میں داخل کر رہا ہے،اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت عالمی سطح پر منشیات اسمگلنگ کا بڑا مرکز بن چکا ہے۔فروری 2024 میں سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں شیشہ کیفے اور الیکٹرانک سگریٹ کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کردی تھی، ستمبر 2024،میں سندھ حکومت کی قائمہ کمیٹی نے انسدادِ منشیات کا قانون کی منظوری دی،اس قانون کے تحت منشیات سے بنائی گئی جائیداد و اشیاء ضبط،منشیات کی خرید وفروخت پر 3،سال سے لیکر عمر قید تک کی سزا،خصوصی عدالت 6،ماہ میں میں فیصلہ دے گی، سندھ حکومت کی پابندی اور قانون سازی کے برعکس جگہ جگہ شیشہ کیفے اور ویپ کی دکانیں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،یہ اضافہ ہماری نوجوان نسل کے لیے زہر قاتل ہے۔رفیع احمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی روک تھام میں پولیس کا کردار نظر نہیں آرہا ہے آپ نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ پولیس اہلکاروں کا خون کا ٹیسٹ کیا جائے اور ان کی ناجائز دولت کو ضبط کیا جائے۔منشیات کے خلاف پوری قوم اور لاء اینڈ فورسز ایجنسیاں اپنا اپنا کردار ادا کریں، سیاسی اور مذہبی جماعتیں اس کے خلاف جہاد کا اعلان کریں۔ کانفرس سے کشور سلطانہ، شیخ منظور اور صحافی حضرات نے بھی خطاب کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: منشیات کا کے خلاف رہا ہے
پڑھیں:
سوکن نے ایثار کی اعلیٰ مثال قائم کردی، شوہر کی دوسری بیوی کو اپنا جگر عطیہ کردیا
ویسے تو ہر معاشرے میں سوکنوں کے مابین بیر ہونا عام بات سمجھی جاتی ہے تاہم کبھی کبھی ان میں آپس میں پیار و ایثار کی ایسی مثال سامنے آجاتی ہے کہ یقین نہیں آتا۔
ایسا ہی ایک حیران کن اور متاثر کن واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں ایک شوہر کی پہلی بیوی نے دوسری بیوی کو اپنا جگر کا حصہ عطیہ کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق ماجد بلدہ الروقی کی دوسری بیوی تغرید عوض السعدی جگر کے ایک سنگین مرض میں مبتلا تھیں اور اس کی جان بچانے کے لیے جگر ٹرانسپلانٹ ضروری تھا۔
اسپتال میں ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ پہلی بیوی جن کا نام نورا سالم الشمری ہے، کا جگر دوسری بیوی کیلئے موزوں ہے جس پر نورا سالم نے رضاکارانہ طور پر جگر عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ واقعہ سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا جہاں لوگوں نے اسے قربانی، ایثار اور انسانیت کی اعلیٰ مثال قرار دیا ہے۔