لاہور‘ سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کر دی گئی۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹیو افسر لاہور نے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلے میں کہا کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس بند کی جا رہی ہے، تمام سرکاری اسپتال30جون تک اپنے بقایاجات کی تفصیلات جمع کروا دیں ، 30جون کے بعد اسٹیٹ لائف انشورنس بقایاجات ادا نہیں کرے گا۔مراسلے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا اسپیشل انیشیٹیو موجودہ پالیسی کے مطابق جاری رہے گا۔ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کرنے سے متعلق پنجاب ہیلتھ انسٹیٹیوٹ منیجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈاکٹر علی رزاق نے کہا کہ حکومت سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی مفت طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹر ہیلتھ کارڈز کے ذریعے آپریشن کے پیسے نہیں لے سکتے، تاہم سرکاری اسپتالوں میں ڈائیلیسز ، جگر کی پیوندکاری اور بچوں کے دل کے آپریشن جیسے اہم علاج بدستور جاری رہیں گے۔انہوں نے مزید بتایاکہ ہیلتھ کارڈ اب صرف پرائیویٹ اسپتالوں میں استعمال کیا جا سکے گا جہاں مریضوں کو علاج کے لیے 50فیصد رقم خود ادا کرنی ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ
پڑھیں:
سرکاری سکولز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورسز متعارف کرائے جائیں : سہیل آفریدی
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے چھٹی جماعت سے سرکاری سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)کورسز متعارف کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے اور مطلوبہ وسائل ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ مستقبل کی معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں مصنوعی ذہانت کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے، اس لئے سرکاری سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورسز کرائے جائیں۔ نوجوانوں کو اے آئی کی تعلیم دینا دراصل انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے، مصنوعی ذہانت کی تعلیم سے نوجوانوں میں تخلیقی سوچ اور عالمی معیار کی مہارتیں پیدا ہوں گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ضم اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے نئی آسامیاں تخلیق کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ سہیل آفریدی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے یتیم طلبہ کے لیے مفت اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ سے 55 ہزار طالبات مفت تعلیم سے مستفید ہوں گی۔ پروگرام کے تحت صوبے بھر کے 120 کالجز کی طالبات کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کے لئے 4.5 ارب روپے مختص کر دیئے ہیں۔