پاکستان اسٹیل ملز کے لئے اچھی خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
بسیم افتخار: پاکستان اسٹیل ملزکی بحالی کے امکانات روشن،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان سے روسی وفد کی ملاقات،اسٹیل ملز کی بحالی ،صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز رہی،ہارون اختر خان 5 جولائی کو وفد کےہمراہ روس روانہ ہوں گے۔
پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کا روس کا دورہ کریں گے، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان سے روسی وفد نے ملاقات کی۔
روس کے وفد کی قیادت ڈینس نزاروف کررہے تھے ، ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
بالخصوص پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز رہی۔
ہارون اختر خان 5 جولائی 2025 کو ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے روس روانہ ہوں گے۔
اس دورے کا مقصد اسٹریٹجک تعاون پر بات چیت، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے تکنیکی معاونت کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔
دورہ روس کے دوران، ہارون اختر خان معروف روسی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری
تاکہ پاکستان کے صنعتی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ دورہ حکومتِ پاکستان کے صنعتی اداروں کی بحالی اور پائیدار ترقی کے لیے بین الاقوامی اقتصادی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسٹیل ملز کی بحالی پاکستان اسٹیل ملز ہارون اختر خان سرمایہ کاری
پڑھیں:
میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے مقدمے میں جسٹس محسن کے دلچسپ ریمارکس
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے میں جسٹس محسن اختر کیانی نے دلچسپ ریمارکس دیے۔
دوران سماعت، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جو بندہ زیادہ دیر جیل میں رہ جائے وہ پھر میڈیکل گراؤنڈ پر ہی باہر آتا ہے اور میڈیکل گراؤنڈ پر باہر آ کر پھر وہ بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ وہ دوسرے ممالک میں گھومتا پھرتا ہے اور اُسے کچھ نہیں ہوتا۔
ہائیکورٹ کے جج میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔