ایران سے نہ بات ہو رہی ہے نہ کوئی پیشکش کی ہے؛ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات یا پیشکش کی خبروں کو مسترد کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں لکھا کہ میں ایران کو کسی قسم کی پیشکش نہیں کر رہا نہ ہی ان سے بات چیت کر رہا ہوں۔ ہم نے ان کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی سینیٹر کرس کونز نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ ایران سے ممکنہ مذاکرات پر گامزن ہیں جس میں پابندیاں نرم کرنے اور اربوں ڈالر کی مراعات کے بدلے ایران کو جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے کی پیشکش شامل ہوسکتی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ان بیانات کو "سنجیدہ مذاکرات کی کوشش نہیں بلکہ میڈیا پر اثر انداز ہونے کی چال" قرار دیا۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ امریکا کی طرف سے بار بار بیانیے بدلنا کوئی نیا رجحان نہیں۔
یاد رہے کہ جون 13 کو اسرائیل اور امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات، بیلسٹک میزائل پروگرام اور سائنسی مراکز پر شدید حملے کیے۔ اس کے ردعمل میں ایران نے اسرائیل پر 500 سے زائد بیلسٹک میزائل اور 1,100 ڈرونز فائر کیے تھے۔
ان حملوں کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق 3 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے جن میں ٹاپ رینک کے آرمی آفیسرز اور ایٹمی سائنسدان بھی شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا کیوں ایران سے ڈیل کی بھیک مانگ رہا ہے؟ امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کے وزیر خارجہ سے سخت سوالات
مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا ایران جنگ ختم ہوچکی اور مذاکرات کی بھیک نہیں مانگی جا رہی۔ ایرانی ایٹمی پروگرام پر مذاکرات "انتہائی ٹیکنیکل" معاملہ ہے۔ جو 5 دن میں طے نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بُکر نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ایران کے معاملے پر آڑے ہاتھوں لیا۔ سینیٹ میں پیشی کے موقع پر کوری بُکر نے کہا کہ آخر امریکا کیوں ایران سے ڈیل کی بھیک مانگ رہا ہے۔؟ ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بُکر نے کہا کہ ڈیل بھی ایسی جسے خود امریکا ہی پہلے کچرے کے ڈبے میں پھینک چکا تھا۔ ایران نے آبنائے ہرمز بند کی ہوئی ہے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا ایران جنگ ختم ہوچکی اور مذاکرات کی بھیک نہیں مانگی جا رہی۔
ایرانی ایٹمی پروگرام پر مذاکرات "انتہائی ٹیکنیکل" معاملہ ہے۔ جو 5 دن میں طے نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کی میٹنگز ایک مہینہ، دو مہینے یا تین مہینوں تک بھی چل سکتی ہے۔ ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم کی تلفی کے حوالے سے مذاکرات کا عہد کرنا ہوگا۔ مارکو روبیو کے مطابق آج ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے جن پہلووں پر بات کرنے کو راضی ہوگیا ہے، پہلے ان پر انکاری تھا۔