قدرتی آفات، کتنے ڈرون خریدے جائینگے، خیبر پختونخوا حکومت نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
خیبر پختون خوا حکومت نے قدرتی آفات میں امدادی سامان کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 10 بڑے اور 20 چھوٹے جدید ڈونز خریدے جائیں گے۔
فوری طور پر 4 بڑے ڈرونز خریدے جائیں گے، 20 چھوٹےڈرونز مختلف آپریشنز کی نگرانی اور نشاندہی کے لیے استعمال ہوں گے۔
خیبر پختون خوا حکومت نے سیلاب سمیت تمام ہنگامی صورتِ حال کے لیے ڈرون حاصل کر لیا۔
بڑے ڈرونز لائف جیکٹس، رسیوں اور دیگر امدادی سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہوں گے، ریسکیو 1122 کو 2 ہزار لائف جیکٹس بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔
امدادی سرگرمیوں کے استعمال کے لیے تمام ضروری آلات فراہم کیے جائیں گے، جدید ڈرونز سے ریسکیو اداروں کی استعداد میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہنگامی صورتِ حال میں فوری رسپانس کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی چیف جسٹس سے ملاقات کی خواہش، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی چیف جسٹس سے ملاقات کا وقت مقرر کیا جائے تاکہ صوبے کے اہم معاملات پر گذارشات براہِ راست پیش کی جا سکیں۔
علی امین گنڈا پور نے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ صوبے کے انتظامی معاملات پر بانی پاکستان تحریک انصاف سے مشاورت کے پابند ہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی، پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما علی امین گنڈا پور کے نشانے پر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقاتوں کی اجازت دی تھی لیکن چند ملاقاتوں کے بعد سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا، جس پر توہین عدالت کی درخواست بھی بے نتیجہ رہی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کو اس وقت سنگین معاشی و قانونی چیلنجز اور امن و امان کے مسائل کا سامنا ہے۔ پنجاب کی جانب سے بین الصوبائی گندم اور دیگر اجناس کی تجارت روکنے کے باعث مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن اور چیمبر اپیل زیر سماعت ہیں، اس لیے چیف جسٹس سے ملاقات ناگزیر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیف جسٹس چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ علی امین گنڈا پور ملاقات کی خواہش وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا