علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ بھی جیت نہیں سکتے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سوات واقعے کی انکوائری چل رہی ہے، جہاں جہاں جس کی غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے۔

کوئی ایسا حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے، عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز کسی اعلیٰ سطح پر زیرِ بحث نہیں۔

دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کوئی ایسا حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبر پختونخوا کسی بحران میں چلا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ گورنر کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کو سازش سے عبارت کرنا درست نہیں، عدم اعتماد ایک آئینی اور قانونی چیز ہے، بانی پی ٹی آئی خود اس کا شکار بنے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا نے کہا

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی نئی حکومت کے نئے وزیروں نے حلف لے لیا

سٹی42: صوبہ خیبر پختونخوا  میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نئی کابینہ  کا آج اعلان کیا گیا۔ کل رات کابینہ کے دس ابتدائی وزیروں کے نام سامنے آئے تھے، آج ان سے حلف لے لیا گیا۔

 پشاور کے گورنر ہاؤس میں نئے وزیروں کے حلف کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں 10 وزراء نے حلف اٹھا لیا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔

 آج حلف لینے والے صوبائی وزراء میں مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، ارشد ایوب خان، امجد علی، خلیق الرحمان، ریاض خان اور فخر جہاں شامل ہیں۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

 ابتدائی طور پر کابینہ 13 رکنی ہے۔  کابینہ میں 10 وزرا، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔

اس حلف سے پہلے گورنر فیصل کریم کنڈی کو کابینہ کے نئے وزیروں کے ناموں کی سمری بھیجی گئی تھی،  گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کابینہ کے اراکین کی منظوری دے دی  جس کے بعد حلف لینے کی تقریب ہوئی۔

 10 وزیروں، 2 مشیروں اور ایک معاون پر مشتمل خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر شامل ہیں۔

حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا

ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند بھی  نئی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔

سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • ایکسکلیوسیو سٹوریز اکتوبر 2025
  • خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی
  • پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملاقات کررہے ہیں
  • پی ٹی آئی کی نئی حکومت کے نئے وزیروں نے حلف لے لیا
  • پختونخوا میں جو امن قائم کیا وہ ہاتھ سے پھسلتا جارہا ہے، سابق وزیراعلیٰ گنڈاپور
  • گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء سے حلف لیا
  • گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزرا سے حلف لے لیا،10ارکان کابینہ شامل
  • گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء سے حلف لے لیا
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا