ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پی ایل ایف نے کہا کہ فلسطین کی حمایت دراصل مظلوم انسانیت کی حمایت ہے، اور اس مسئلے پر پاکستان کی ریاستی اور عوامی پوزیشن ہمیشہ دوٹوک رہی ہے، جسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، علماء کرام، ذاکرین، خطبا، دانشوروں، اسکالرز اور معاشرے کے تمام طبقات سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش یا مطالبے کی شدید مذمت کریں۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات دراصل بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے نظریات اور اصولوں کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ہی نظریہ اسلام اور مظلوموں کی حمایت پر رکھی گئی تھی، اور فلسطین کا مسئلہ امت مسلمہ کا بنیادی مسئلہ ہے، ایسے میں اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے یا اسے تسلیم کرنے کی بات کرنا نہ صرف فلسطینیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے بلکہ یہ پاکستان کے نظریاتی تشخص پر بھی حملہ ہے۔ انہوں نے تمام ذمے دار حلقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کا سخت نوٹس لیں اور ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جائے جو اس حساس معاملے پر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیل کو تسلیم کرنے کی

پڑھیں:

حیدرآباد ؛ تمام شادی ہال رات 12 بجے تک بند کرنے کا حکم، آتشبازی پر مکمل پابندی

سٹی 42 : حیدرآباد میں تمام شادی ہال رات 12 بجے تک بند کرنے کا حکم، آتشبازی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ 

حیدرآباد کے ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن کی زیر صدارت ضلعی سیکریٹریٹ میں اجلاس ہوا، جس میں ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو، اسسٹنٹ کمشران و دیگر حکام شریک ہوئے۔ 

اجلاس میں پٹاخہ فیکٹری دھماکے کے افسوسناک واقعے اور شہر میں بڑھتی ہوئی بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر  نے حکم دیا کہ حیدرآباد میں شادی و بیاہ کی تقریبات میں آتشبازی اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پولیس کو تمام شادی ہالوں کو رات 12 بجے تک بند کروانے کا حکم دیا ہے۔ 

 محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  

اجلاس میں غیر قانونی ایل پی جی دکانوں اور عمارتوں کے نیچے قائم غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف بھی کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • الخدمت کا غزہ میں انفرااسٹرکچر بحالی کاکام قابل ستائش ہے‘ ڈاکٹر مروان
  • ہم فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، محمد بن سلمان
  • ’اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو جائز سمجھتے ہیں‘، حماس نے غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد مسترد کردی
  • اسرائیل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی کوشش کر رہا ہے، جنوبی افریقا
  • حیدرآباد ؛ تمام شادی ہال رات 12 بجے تک بند کرنے کا حکم، آتشبازی پر مکمل پابندی
  • سکیورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلان
  • سیکورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلان
  • سفاک اسرائیلی رژیم کی اندھی حمایت پر "جرمن چانسلر" کا اظہار فخر
  • فلسطین کی حمایت سے دست بردار نہیں ہوں گے، وینزویلا
  • جب تک فلسطین کو خود مختاری نہیں مل جاتی، اسکی حمایت سے دستبردار نہیں ہونگے، نیکولس مادورو