مون سون ہواؤں کا سندھ میں داخلہ، آج سے بارشوں میں اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے جنوبی حصوں میں داخل ہو چکی ہیں، جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، اس دوران بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ دیگر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات کےترجمان کاکہنا ہےکہ تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، میرپورخاص اور حیدرآباد کے اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ سانگھڑ، بینظیر آباد، دادو، خیرپور، سکھر اور کراچی میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ایک اور طاقتور مون سون سسٹم کی بھی پیش گوئی کی ہے جو 5 سے 10 جولائی کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرے گا، اس سسٹم کے تحت پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز اور موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں اس سسٹم کے اثرات فی الحال محدود دکھائی دے رہے ہیں، ملک کے دیگر حصوں میں شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں 6 سے 8 جولائی کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا امکان بھی موجود ہے۔
محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے، عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں کا امکان
پڑھیں:
ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا، الرٹ جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں مون سون بارشوں میں اضافے کی پیشگوئی کردی گئی، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں 6 جولائی سے 10 جولائی تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اوربالائی علاقوں میں بھی 5 سے 10 جولائی تک بارشیں متوقع ہیں۔
بلوچستان کے متعدد علاقوں میں 6 سے 8 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں 3 سے 6 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہیں۔
مری، گلیات، سوات، کوہستان، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں واضح کمی کا امکان ہے جبکہ عوام، مسافروں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کا مختلف علاقوں کیلئے مون سون بارشوں کا الرٹ جاری
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے 2 سے 8 جولائی 2025 کے دوران مختلف علاقوں کے لیے مون سون بارشوں اورممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔
خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں 5 سے 8 جولائی کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے سے منسلکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پید ا ہونے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں گلیشائی جھیلیوں کے پھٹنے کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سمیت نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں شہری سیلاب جبکہ ڈی جی خان اور راجن پور کے ہل ٹورنٹس میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔
لاہور، سیالکوٹ، گجرات اور نارووال کے نالوں بشمول ایک، دیگ، بیئن اور پلکھو میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے متنبہ کیا ہے کہ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں، آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہذا محتاط رہیں، بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ہو جاتا ہے لہذا محتاط رہیں۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
مزیدپڑھیں:شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی بارے بڑی بات کہہ دی