گمراہ کن تشہیر: اپیلٹ ٹربیونل کمپٹیشن کمیشن کا پریما ملک کے خلاف فیصلہ برقرار، جرمانہ میں کمی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
گمراہ کن تشہیر: اپیلٹ ٹربیونل کمپٹیشن کمیشن کا پریما ملک کے خلاف فیصلہ برقرار، جرمانہ میں کمی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )کمپٹیشن ایپلیٹ ٹریبونل نے پریما دودھ بنانے اور سپلائی کرنے والی کمپنی الطہور پرائیویٹ لمیٹیڈ کے خلاف کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کی توسیق کرتے ہوئے قرار دیا کہ کمپنی کی دودھ کی گمراہ کن اشتہاری مہم چلا کر مسابقتی قانون کی خلاف ورزی کی۔ تاہم ٹربیونل نے کمپنی پر عائد کئے گئی ساڑھے تین کروڑ روپے کے جرمانے کو کم کرتے ہوئے پچاس لاکھ روپے کر دیا۔
کمپنی نے اپنی اشتہاری مہم میں یہ تاثر دیا گیا کہ دیگر تمام دودھ کی مصنوعات انسانی صحت کے لیے ناقابل استعمال ہیں، سوائے پریما دودھ کے۔ کمپنی کی اس اشتہاری مہم پر پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کی شکایت پر کمپٹیشن کمیشن کو نے کارروائی شروع کی۔ پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن نے اپنی شکایت میں کہا کہ پریما دودھ نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی مہم چلائی جس میں یہ تاثر دیا گیا کہ دیگر تمام دودھ کی مصنوعات انسانی صحت کے لیے ناقابل استعمال ہیں، سوائے پریما دودھ کے۔ یہ دعوے بے بنیاد قرار دیے گئے اور یہ مہم دیگر کمپنیوں کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچانے کی اہل سمجھی گئی۔
کمپٹیشن کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے پر کمیشن نے کمپنی کو کمپٹیشن ایکٹ کی دفعہ 10 (1)، جو کہ گمراہ کن تشہیر سے متعلق ہے، کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ تاہم، اپیلٹ تربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کہ چونکہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی نے اس گمراہ کن تشہیر سے کتنا مالی فائدہ حاصل کی، ۔ لہذا ٹریبونل نے جرمانے کی رقم کم کر کے 50 لاکھروپیکردیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی جارحیت ناقابل قبول ہے؛ اولین ترجیح غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے؛ سعودی عرب اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول ہے؛ اولین ترجیح غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے؛ سعودی عرب ہمارا کوئی رکن کہیں نہیں جارہا، بجٹ پاس نہ کرتے تو ہماری حکومت ختم ہوجاتی، علی امین گنڈا پور سواں گارڈن سوسائٹی کے صدر رضا گوندل سمیت منیجمنٹ کمیٹی عہدے سے فارغ غزہ میں جنگ بندی پر حماس کا جواب 24 گھنٹے میں آجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم کی ترک صدر اردوان سے ملاقات، اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میں مہنگائی میں اضافہ شروع ہوگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گمراہ کن تشہیر کمپٹیشن کمیشن
پڑھیں:
مائیکروسافٹ کا پاکستان میں آپریشن بند کرنے کا فیصلہ، حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے واضح کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کی عالمی سطح پر تنظیمِ نو کے باوجود کمپنی کی پاکستان میں طویل المدت موجودگی اور شراکت داری متاثر نہیں ہوگی۔
اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ حکومت مائیکروسافٹ کی علاقائی اور عالمی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ پاکستان میں کمپنی کی اسٹریٹجک شمولیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مائیکروسافٹ نے اپنے عالمی ادارہ جاتی ڈھانچے میں تبدیلیوں کے تحت پاکستان میں اپنے لائژن آفس کے مستقبل پر غور شروع کر دیا ہے۔ کمپنی اپنے کاروباری ماڈل کو روایتی ’آن پریمیس‘ سافٹ ویئر فروخت سے ہٹا کر کلاؤڈ پر مبنی، پارٹنر لیڈ سافٹ ویئر ایز اے سروس (SaaS) ماڈل کی طرف منتقل کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے مائیکروسوفٹ کا پاکستان میں کاروبار بند کرنے کا فیصلہ
رپورٹس کے مطابق، مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنی باضابطہ سرگرمیاں ختم کر دی ہیں، جس سے ملک میں اس کے 25 سالہ وجود کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ نے اپنے باقی ماندہ ملازمین کو حال ہی میں اطلاع دی ہے کہ کمپنی مقامی آپریشنز مکمل طور پر بند کر رہی ہے۔
تاہم، وزارتِ آئی ٹی کا کہنا ہے کہ اس پیشرفت کو کمپنی کے پاکستان سے اخراج کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے، بلکہ یہ مائیکروسافٹ کی عالمی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد پارٹنر نیٹ ورک کے ذریعے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صارفین اور کاروباری اداروں کو مائیکروسافٹ کی سروسز کی فراہمی بدستور مقامی مصدقہ پارٹنرز کے ذریعے جاری رہے گی، جیسا کہ پچھلے کچھ برسوں سے ہو رہا ہے۔ کمپنی پہلے ہی پاکستان کے لیے لائسنسنگ اور کمرشل معاہدوں کا انتظام آئرلینڈ سے کر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیے مائیکرو سافٹ کی لائف ٹائم آفر میں ایسا کیا خاص ہے ؟
وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں عالمی ٹیکنالوجی لیڈرز کی موجودگی برقرار رکھنا مقامی ڈیجیٹل ایکو سسٹم، ڈویلپرز، کاروباروں اور صارفین کے لیے نہایت اہم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مائیکرو سافٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن