صدر آصف علی زرداری کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو زبردست خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراجِ عقیدت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قوم کے عظیم ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو ان کی بے مثال جرأت، قربانی اور بہادری پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ شہید کیپٹن کرنل شیر خان نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دے کر سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا۔
صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن اور سنہری باب ہے، جو ہمیشہ فخر سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی بنیادی ضمانت ہیں۔
صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ پوری قوم شہید کی قربانی، بہادری اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتی ہے اور یہ جذبہ آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظمت اور شجاعت کو ہمیشہ قومی تاریخ میں ممتاز مقام حاصل رہے گا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری مسلح افواج مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں اور قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کیپٹن کرنل شیر خان شہید آصف علی زرداری شہید کی کہا کہ
پڑھیں:
بلوچستان، کیچ میں آئی ای ڈی دھماکےمیں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید،کلیئرنس آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت پانچ جوان شہید جبکہ کلیئرنس آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شیر بندی میں 15 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں پاک دھرتی کے پانچ بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہداء میں کیپٹن وقار احمد ، نائیک اسمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی نیٹ ورک ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشت گرد کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، پوری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ، ملک کو بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔