اداکار نعمان اعجاز کا بجلی بلوں پر شدید ردعمل، 200 یونٹس کی پالیسی کو ‘ظلم’ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں میں بے تحاشا اضافے نے جہاں عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، وہیں شوبز ستارے بھی اس عوامی کرب میں آواز اٹھا رہے ہیں, سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بجلی کے بلوں، یونٹ پالیسی اور حکومتی بے حسی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق اداکار نے انسٹاگرام پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں کو مگر کہیں سے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا۔
نعمان اعجاز نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ 200 یونٹس کی پالیسی کو فوری ختم کیا جائے کیونکہ یہ عام شہریوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔
انہوں نے بجلی کے نظام کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غریب اور متوسط طبقہ ہر ماہ کے اختتام پر بجلی کے بلوں سے خوف زدہ ہو جاتا ہے جبکہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور خراب معیشت کے اس ماحول میں کسی قسم کا ریلیف نظر نہیں آ رہا۔
نعمان اعجاز کی اس پوسٹ پر ہزاروں صارفین نے تبصروں کے ذریعے ان کے خیالات سے اتفاق کیا۔
ایک صارف نے لکھایہ 200 یونٹ کی حد عوام کو رعایت دینے کے بجائے سزا دینے کا ہتھکنڈہ ہے۔ اصل رعایت کہیں نہیں، صرف خالی دعوے ہیں۔
خیال رہےکہ قبل خالد انعم، آمنہ ملک اور دیگر فنکار بھی بجلی کے بلوں پر اپنے تحفظات اور غصے کا اظہار کر چکے ہیں، فنکار برادری کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور توانائی بحران نے ہر شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے مگر حکومت عوامی مسائل سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے۔
عوامی شکایات میں اضافہ اس وقت شدت اختیار کر جاتا ہے جب بجلی فراہم کرنے والی کمپنی، خصوصاً کراچی میں کےالیکٹرک، بل جمع نہ کرانے پر صارفین کو فوری لائن کاٹنے کی دھمکی دیتی ہے، مگر کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ پر “کھسیانی بلی” بن جاتی ہے اور کوئی جوابدہی نہیں ہوتی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ سڑا ہوا نظام ہے جس میں انصاف، توازن اور سروس سب غائب ہیں۔ ایک طرف مکمل سروس نہیں دی جاتی، دوسری جانب صارفین کو کئی کئی ہزار روپے کے بل تھما دیے جاتے ہیں، عوامی سطح پر مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں شفافیت، انصاف اور مستقل حل فراہم کیا جائے تاکہ ملک کا عام شہری ریلیف محسوس کر سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بجلی کے
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔