دبئی 2032 میں، کار واش کے منفرد طریقے نے سب کو حیران کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
دبئی کا انفراسٹرکچر پوری دنیا میں مشہور ہے اور یہاں بہت کچھ ایسا ہے جو دنیا میں کہیں دیکھنے کو نہیں ملتا۔
حال ہی میں دبئی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون کے ذریعے کار کو واش کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا کہ دبئی 2032 میں رہ رہا ہے اور ایسا دنیا میں پہلی بار ہوا ہے کہ ڈرون کو گاڑیاں صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دبئی میں اب گاڑیاں فلائنگ کار واشرز سے صاف ہوتی ہیں، کیونکہ گاڑی کو ہاتھ لگا کر دھونا پرانی بات ہو چکی ہے۔
صارف نے مزید لکھا کہ کوئی ایک بہترین کار واش کو دیکھ کر یہ سوچ سکتا ہے کہ یہاں دبئی میں تو مزید ڈرونز کی ضرورت ہے۔
???????????? DUBAI HAS FLYING CAR WASHERS BECAUSE TOUCHING YOUR OWN VEHICLE IS SO 2024
Only in Dubai would someone look at a perfectly good car wash and think "needs more drones.
Next up: drone shoe shiners and robotic back scratchers.
Source: movlogs pic.twitter.com/YMEH0HZxqv
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) July 8, 2025
سٹیون نامی صارف نے لکھا کہ دبئی بہت ترقی یافتہ ہے اور ڈرون سے کار واشنگ کا طریقہ بہت زبردست ہے۔
This is awesome. Dubai is very advanced. Really like the flying car wash https://t.co/GylOiSJF32
— Steven Rosetti (@Steven1912331) July 8, 2025
کئی صارفین ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کو ریت میں کون دھوتا ہے؟
Who washes their car in the sand? https://t.co/dtXkRPjLdI
— Kim Dulaney (@KimDulaney4995) July 8, 2025
ایک بھارتی صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری غریبی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
@volklub aa hunn saadha garibi da mazaak banaa re ny
— Raspreet Singh (@raspreet3) July 8, 2025
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ یہ ڈرون پر وقت اور پیسے کا ضیاع ہے۔ اس کی جگہ ایک عالمی معیار کا کار واش بنائیں۔
Waste of time and money on a drone. Just build a world-class car wash.
— JackHudler (@JackHudler) July 8, 2025
واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی میں ڈرون کے ذریعے اشیاء کی ڈیلیوری کا آغاز کیا گیا تھا جس کے ذریعے گھر بیٹھے کھانے پینے کا سامان، ادویات یا دیگر ضروری اشیا منگوا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی میں دنیا کی پہلی فلائنگ ٹیکسی سروس بھی شروع ہونے والی ہے۔ بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کے ٹرائل کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دبئی ڈرون ڈرون کار واشنگذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈرون کار واشنگ کار واش
پڑھیں:
آئی سی سی نے جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی سی سی نے جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، جس میں جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور کگیسو ربادا کے ساتھ سری لنکا کے پاتھم نسانکا بھی شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور کگیسو ربادا، سری لنکا کے پاتھم نسانکا ٹیسٹ کرکٹ میں غیر معمولی کارکردگی کے باعث اس اعزاز کی دوڑ میں شامل کیے گئے ہیں۔
ایڈن مارکرم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی تاریخی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 27 برس کے طویل انتظار کے بعد پروٹیز نے آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا، جس میں مارکرم کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں ہی اہم رہیں۔ انہوں نے آف اسپن پر اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ جیسے بڑے ناموں کو پویلین لوٹایا جبکہ دوسری اننگز میں 136 رنز کی یادگار باری کھیل کر ٹیم کو 282 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں مدد دی اور 5 وکٹوں سے فتح دلوائی۔
دوسری جانب کگیسو ربادا نے اسی ٹیسٹ فائنل میں اپنی برق رفتاری اور مہارت کا لوہا منوایا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 5 شکار کیے اور میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کر کے فتح کی راہ ہموار کی۔ اس شاندار کارکردگی نے انہیں جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ تاریخ کے چوتھے کامیاب ترین بولر کے درجے پر پہنچا دیا جن کے کھاتے میں اب تک 336 وکٹیں ہیں۔
سری لنکن بلے باز پاتھم نسانکا نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار فارم دکھائی۔ گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں نسانکا نے 187 رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی، جس میں 24 دلکش چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اس اننگز نے سری لنکا کو میچ بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دوسرے ٹیسٹ میں بھی انہوں نے 158 رنز کی ایک اور کلاسیکل سنچری داغ دی، جس میں 19 چوکے شامل تھے۔
آئی سی سی کے مطابق ’’پلیئر آف دی منتھ‘‘ کا حتمی اعلان عوامی ووٹنگ اور ماہرین کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا، جس میں شائقین کی رائے کو بھی خصوصی اہمیت دی جائے گی۔