آج بروزجمعرات،10جولائی 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بڑی خاموشی سے چلیں اپنے مقصد کی جانب اگر اوپن ہوئے تو کام خراب ہو سکتا ہے ان دنوں حسد کرنے والے گھیرے ہوئے ہیں آپ کو۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صورتحال ابھی بھی آزمائشی سی چل رہی ہے آپ کو جس بھی طرح سے ممکن ہو اس کو گزرتا ہے اور اگر خاموشی صدقہ خیرات سے کام لیں گے تو آپ کے لئے زیادہ مناسب رہے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کاروباری حضرات کے لئے اچھا دن ہے مالی طور پر معاملات میں بہتری کی امید ہے اور جن لوگوں نے اپنے لئے کوئی نیا کام شروع کرنے کا سوچا ہے وہ بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج انہونی ہے کہ وہ کام ہو رہا ہے جس کے بارے میں کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا اور دل کو سکون ملے گا مایوسی کی کیفیت ختم ہو گی اور بند راستے اور مستقبل کے دروازے کھل رہے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اچھا دن ہے اللہ نے چاہا تو وہ مشکل بھی حل ہو گی جو پریشان جو پریشان تھے اور روز گار کا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے آج کا دن کئی حوالوں سے بڑا ہی ایم ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر.


صدقہ روزانہ کی بنیاد پر دیں اس وقت اس کی اشد ضرورت ہے آپ بلا وجہ کسی انجانی سی بندش میں آ رہے ہیں ابھی وقت ہے بھاگ کر اس سے نکل جائیں گے تو بہتر ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اب اللہ پاک سے خاص مدد طلب کرنی ہے کیونکہ آپ کے ہاتھوں سب رشتے ضائع ہوتے جا رہے ہیں صرف اللہ ہی ہے جس نے ہمارا ساتھ نہیں چھوڑنا غور ضرور کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ صورہ حضر کی آخری تین آیات پڑھ کر گھر سے نکلا کریں تاکہ ہر طرح کی آفت سے بچا جا سکے اور زبان بند رکھیں یہ قابو میں نہیں ہے تو ہی مسئلے پیدا ہو رہے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ ان معاملات مںی الجھے ہوئے ہیں جن کا آپ سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے ان دنوں اپنی ذات کو دیکھیں بلا وجہ دوسروں کی وجہ سے پریشانیاں سر اٹھا سکتی ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ اب اگر اپنی زندگی کے اہم فیصلے لے کر قدم اٹھا لیں گے تو ان شاءاللہ اس کے بارے شاندار نتائج حاصل کر سکیں گے آج اس کے لئے فوری آگے بڑھنے کی ضرورت ہو رہی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک اچھی آفر ملنے کا امکان اور جس طرف سے امید نہ تھی وہ بھی کام ہوتا ہوا دکھائی دے گا اس وقت مالی طور پر بھی ایک بڑا فائدہ آپ کی جانب بڑھ رہا ہے ان شاءاللہ۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صدقات دیئے رہیں حسب توفیق ضروری ہیں مخالفین سازشی دشمن اور ستاروں کی رجعت تنگ کر سکتی ہے ابھی دن اچھے نہیں ہیں آپ کے لئے آزمائش ہے۔

حج 2026: رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رہے ہیں کے لئے

پڑھیں:

بہادر خاتون فاریسٹ افسر نے 18 فٹ لمبے کنگ کوبرا کو قابو کرلیا، ویڈیو وائرل

کیرالا: بھارتی ریاست کیرالا میں محکمہ جنگلات کی ایک دلیر خاتون افسر ڈاکٹر جی ایس روشنی نے 18 فٹ لمبے خطرناک کنگ کوبرا کو مکمل مہارت کے ساتھ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔ 

یہ واقعہ آنچومرتھوموٹ نامی علاقے میں پیش آیا جہاں یہ دیو قامت سانپ ایک چشمے میں تیرتا ہوا پایا گیا۔

مقامی لوگوں کی اطلاع پر موقع پر پہنچنے والی فاریسٹ افسر روشنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ انتہائی پرسکون انداز میں ایک چھڑی اور مخصوص بیگ کی مدد سے سانپ کو قابو میں لا رہی ہیں۔

کئی منٹ کی محنت اور خطرناک صورتحال کے باوجود، انہوں نے بغیر کسی نقصان کے کنگ کوبرا کو بیگ میں ڈال دیا۔ اس بہادری پر انہیں محکمہ جنگلات، سوشل میڈیا صارفین اور مقامی افراد کی جانب سے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر جی ایس روشنی گزشتہ 8 سال سے محکمہ جنگلات سے وابستہ ہیں اور اب تک 800 سے زائد سانپوں کو کامیابی سے پکڑ چکی ہیں۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Dr Roshni_ (@_.roshni._g.s)

ان کا کہنا ہے کہ جنوبی کیرالا میں کنگ کوبرا کا آنا بہت نایاب ہوتا ہے، اور یہ پہلا موقع تھا کہ انہوں نے اس قسم کے سانپ کو قابو کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • شہری کو ایک کروڑ 23 لاکھ کا بل، ’اتنی زیادہ گیس تو پورا شہر استعمال نہیں کرتا ہوگا‘
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • ایپل کانیا اسمارٹ آئی فون کیسا ہوگا؟
  • ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون، کیسا ہوگا نیا ماڈل؟
  • کوئٹہ کی 15 سالہ مستبشرہ کی روشنی سے محروم آنکھیں خوابوں سے عاری نہیں
  • انسان کا جسم روشنی خارج کرتا ہے جو موت آتے ہی ختم ہو جاتی ہے، نئی تحقیق
  • بہادر خاتون فاریسٹ افسر نے 18 فٹ لمبے کنگ کوبرا کو قابو کرلیا، ویڈیو وائرل
  • بھارتی خاتون اہل کار نے 18 فٹ لمبا کوبرا سانپ پکڑ لیا: ویڈیو وائرل
  • ستاروں کی روشنی میں آج بروزمنگل،8جولائی 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟