محسن نقوی بحرین پہنچ گئے، گارڈ آف آنرز پیش، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
محسن نقوی بحرین پہنچ گئے، گارڈ آف آنرز پیش، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز
منامہ: (آئی پی ایس) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے بحرینی ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے محسن نقوی کا شاندار استقبال کیا، بحرینی وزارت داخلہ ہیڈ کوارٹر منامہ فورٹ آمد پر وزیرداخلہ محسن نقوی کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی اپنے بحرینی ہم منصب سے اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ملاقات میں انسداد دہشتگردی، انسداد انسانی سمگلنگ اور انسداد منشیات کے حوالے سے دوطرفہ اشتراک کار پر بات چیت کی گئی، علاقائی و عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور بحرین۔پاکستان مشترکہ سکیورٹی کمیٹی کے کام کو مزید موثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بحرین کے وزیر داخلہ نے پاکستان اور بحرین کے درمیان سکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کو سراہا اور کہا کہ محسن نقوی کا دورہ بحرین اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات پر مبنی سکیورٹی روابط کو مستحکم کرنے کا موقع ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان و بحرین کے درمیان سکیورٹی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بحرین کی وزارت داخلہ اور پاکستانی وزارت داخلہ کے درمیان انسداد منشیات و انسداد انسانی سمگلنگ کے لئے تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔
محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، بحرینی وزارت داخلہ میں رکھی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔
بحرین کے نائب وزیر داخلہ میجر جنرل عادل بن خلفیہ بن حماد، چیف آف پبلک سکیورٹی ، سینئر عسکری افسران ، بحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب روف، ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور اعلی سفارتی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے سے ’معمولی نقصان‘ ہوا تھا، پینٹاگون کی تصدیق قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے سے ’معمولی نقصان‘ ہوا تھا، پینٹاگون کی تصدیق اپوزیشن کے معطل اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل بھارت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری سے انکار کردیا سید پور گاؤں میں سی ڈی اے کا بڑا آپریشن، درجنوں غیر قانونی مکانات خالی کرا لیے گئے پشاور ہائی کورٹ کا اعظم سواتی کو نیب تفتیش جوائن کرنے کا حکم سکیورٹی فورسز کے شہدا کے لئے لفظ ’ہلاک‘ استعمال کرنے پر پابندی عائدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: داخلہ محسن نقوی سکیورٹی تعاون وزارت داخلہ وزیر داخلہ کے درمیان بحرین کے
پڑھیں:
آئی سی سی کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی
سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اور ایشئین کرکٹ کونسل کے پریذیڈنٹ، پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں میچ ریفری پر اعتراض تھا ،میچ ریفری نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کی ہے۔ ہم نے آئی سی سی کو درخواست کی ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ رہی رہنے دیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور رمیز راجہ کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کے میچ سے کرائسز چل رہا تھا،سیاست اور کر کٹ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی،آئی سی سی سے کہا ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ رہی رہنے دیں۔
سازشی میچ ریفری کی معافی مانگنے کی ویڈیو
ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنا بڑا فیصلہ تھا، اسلئے بڑوں کو بلوایا
محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنا بڑا فیصلہ تھا،لہذا سابق چیئرمینوں کو بلایا وہ آئے ،ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے اس موقع پرکہا کہ ہمارا سلیکشن کا ایک بڑا سسٹم ہے،پی سی بی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے ۔
ٹیم سے اُمید ہے آگے اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی
اینڈی بھارت کا فیوریٹ آدمی ہے: رمیز راجہ
رمیز راجہ نے کہا کہ ہم نے میچ کے بائیکاٹ کا جذباتی فیصلہ نہیں کیا پاکستان بھارت کے میچ میں پوسٹ میچ گفتگو میں کریٹیکل بات کی گئی وہ کون دیکھے گا۔ اینڈی پائی کرافٹ بھارت کا پسندیدہ ریفری ہے،وہ نوے مرتبہ بھارت کے میچز کے ریفری رہے،یہ اس طرح نہیں ہونا چاہئے۔
Waseem Azmet