Daily Mumtaz:
2025-11-03@08:12:10 GMT

سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے چار بینچز تشکیل دیے گئے ہیں ، پرنسپل سیٹ پر اسلام آباد میں دو بینچز ، دو بینچز کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان آئندہ ہفتے کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گے، کوئٹہ رجسڑی میں بینچ ایک چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہے جب کہ بینچ دو جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل بینچ مقدمات سنے گا بینچ دو جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ئندہ ہفتے اور جسٹس

پڑھیں:

عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کا ٹرائل اب انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت آئندہ اے ٹی سی عدالت میں ہو گی، ویڈیو لنک اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی جس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس
  • سپریم کورٹ کراچی رجسٹری  نے ڈاکٹر کے رضاکارانہ استعفے پر پنشن کیس کا24سال بعد فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ؛ خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس جاری
  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ کے فریقین کو نوٹسز جاری
  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کو رسائی کیخلاف کامران ٹیسوری کی درخواست، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ تشکیل
  • سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیل
  • گورنرسندھ اور اسپیکر کے درمیان اختیارات کا تنازع، سپریم کورٹ 3 نومبر کو سماعت کرے گی
  • پارا چنار حملہ کیس، راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، دشمن پہچانیں: سپریم کورٹ
  • نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا کیس،کمپنی کے نمائندے آئندہ سماعت پر طلب
  • عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری