Jang News:
2025-11-03@07:14:39 GMT

ملک میں مون سون بارشوں سے اب تک کتنا نقصان ہوا؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT

ملک میں مون سون بارشوں سے اب تک کتنا نقصان ہوا؟

— فائل فوٹو 

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں.

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث اب تک ملک میں 272 افراد جاں بحق جبکہ 655 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں کے باعث 93 مرد، 47 خواتین اور 132 بچے جاں بحق جبکہ 257 مرد، 182 خواتین اور 216 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث اب تک ایک 1192 گھروں کو نقصان پہنچا اور 367 مویشی ہلاک ہوئے۔

اسلام آباد 

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اسلام آباد میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

پنجاب

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 145 افراد جاں بحق جبکہ 514 زخمی ہوئے۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 65 افراد جاں بحق جبکہ 80 زخمی ہوئے۔

سندھ

این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں بارشوں کے باعث 25 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوئے۔

بلوچستان 

این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں بارشوں کے باعث 20 افراد جاں بحق،4 زخمی ہوئے۔

گلگلت بلتستان

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگلت بلتستان میں بارشوں سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوئے۔


.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈی ایم اے کے مطابق افراد جاں بحق جبکہ میں بارشوں کے باعث زخمی ہوئے

پڑھیں:

غزہ میں 10 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، عبری میڈیا کا انکشاف

قابض اسرائیلی رژیم کے عبری میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کیخلاف اسرائیلی جنگ میں کم از کم 10 ہزار اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے معروف عبری اخبار ہآرٹز نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی جنگ میں 10 ہزار سے زیادہ اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، یدیعوت احرونوت (Yedioth Aharonoth) کا بھی قابض صیہونی فوج میں گولانی بریگیڈ کے کمانڈر سے نقل کرتے ہوئے بھی لکھنا ہے کہ ہم اس جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک صرف اپنے بریگیڈ کے ہی (کم از کم) 127 فوجیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ صہیونی فوجی کمانڈر نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ان شدید فوجی کارروائیوں کے وسیع حجم کی نشاندہی کرتے ہیں کہ جن میں گولانی بریگیڈ نے جنگ کے آغاز سے ہی حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوجی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہلاکتیں گولانی یونٹ کے لئے نفسیاتی اور آپریشنل، دونوں میدانوں میں ایک "بڑا چیلنج" ہیں کیونکہ صیہونیوں کو اس شدت سے پہنچنے والے جانی نقصان کا کوئی اندازہ نہ تھا!

متعلقہ مضامین

  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • برطانیہ کی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • برطانیہ : ٹرین میں چاقو کے حملے میں 10 افراد زخمی، 2 مشتبہ افراد گرفتار
  • آیوشمان کھرانہ نے اپنی سپر ہٹ فلم کیلئے کتنا معاوضہ لیا تھا؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
  • کراچی: پانچ روز کے دوران آتشزدگی کے متعدد واقعات، اربوں کا نقصان اور دو افراد جان سے گئے
  • غزہ میں 10 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، عبری میڈیا کا انکشاف