پاکستان نے تعلیم کے میدان میں دنیا میں نئی تاریخ رقم کرلی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
پاکستان نے تعلیم کے میدان میں دنیا میں نئئ تاریخ رقم کرلی، انٹرنیشنل بایولوجی اولمپیاڈ میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈ میں اپنی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیت کر ایک نئی مثال قائم کرلی۔ترجمان ایٹمک انرجی کے مطابق عبدالرافع پراچہ نے 35ویں انٹرنیشنل بایولوجی اولمپیاڈ (IBO) میں گولڈ میڈل حاصل کیا، مقابلے فلپائن میں 20 سے 27 جولائی 2025 تک منعقد ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم نے اس اولمپیاڈ میں اسٹیم کیرئیر پروگرام STEM Careers Programme کے تحت شرکت کی۔ترجمان ایٹمک انرجی کمیشن نے کہا کہ ایچ ای سی اور پیاس کا مشترکہ منصوبہ ہے.
ترجمان نے بتایا کہ جن کا تعلق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگNational Institute of Biotechnology and Genetic Engineering (NIBGE) سے ہے، جو PIEAS کا ذیلی ادارہ ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے عیان اسلم نے Honorable Mention حاصل کی۔
مس سعدیہ ذوالفقار (صدیق پبلک اسکول، راولپنڈی) اور مس عروج فاطمہ (فیوژن کالج، شکرگڑھ نارووال) نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔
PIEAS، جو PAEC کے زیرِ سرپرستی کام کر رہا ہے، ہر سال National Science Talent Contest (NSTC) کا انعقاد چار مضامین — فزکس، کیمسٹری، بایولوجی اور ریاضی — میں کرتا ہے۔یہ مقابلہ National Physics Talent Contest (NPTC) کا توسیعی ورژن ہے، جس کا آغاز 1995 میں ہوا اور 2003 سے یہ باقاعدگی سے منعقد ہو رہا ہے۔پاکستان نے انٹرنیشنل فزکس اولمپیڈ International Physics Olympiad میں 2001 سے، Mathematics Olympiad میں 2005 سے، اور Biology و Chemistry Olympiads میں 2006 سے شرکت کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 380 سے زائد طلبا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 140 میڈلز جیت چکے ہیں، جبکہ ملک بھر کے HEC اداروں میں منعقدہ 240 سے زیادہ تربیتی کیمپس میں 4,500 سے زائد طلبا کو تربیت دی جا چکی ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان نے
پڑھیں:
بین الاقوامی بائیولوجی مقابلے میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ، طالبعلم عبدالرافع نے تاریخ رقم کردی
پاکستان نے بین الاقوامی تعلیمی میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلی مرتبہ طلائی تمغہ (گولڈ میڈل) اپنے نام کر لیا۔
اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ بین الاقوامی مقابلہ 20 جولائی سے فلپائن میں منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے باصلاحیت طلبہ نے شرکت کی۔
پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبدالرافع پراچہ نے 35 ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی، جن کی رہنمائی میں دیگر طلبہ نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔
ترجمان نے بتایا کہ مس عیان اسلم کو مقابلے میں آنریبل مینشن سے نوازا گیا، جب کہ سعدیہ ذوالفقار اور عروج فاطمہ نے بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سراہنے کے قابل کارکردگی دکھائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اٹامک انرجی کمیشن بائیولوجی مقابلہ تعلیمی میدان میں کامیابی طلائی تمغہ عبدالرافع پراچہ وی نیوز