گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے،ابتدائی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز


اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی۔
ذرائع نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے، گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کی جانی تھیں، پہلے ہی چھاپہ پڑ گیا، گودام کے چینی مالک جیانگ لیانگ نے پولیس کو بیان ریکاڈ کرا دیا۔
پولیس نے کہا کہ کاٹے گئے گدھوں کی باقیات اورہڈیاں سی 16 میں ڈمپ کی گئی تھیں، فیصل آباد سے 60 گدھے لائے گئے،17 روز میں صرف 15 گدھے کاٹے گئے، تمام گدھوں کو کاٹنے کے بعد گوشت اور کھالیں گوادر پورٹ کے ذریعے بھجوانی تھیں۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ گودام کرایہ پر دینے والے مالک فیاض اور پراپرٹی ڈیلر عامر کو ٹیکسلا سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے کرایہ نامہ اور تفصیلات تھانے کو فراہم نہیں کیں، دونوں ملزمان کو جوڈیشل کر دیا گیا، تا ہم یہ قابل ضمانت جرم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد مضبوط کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ حکومت کا الیکٹرک بائیکس 2 سال کی اقساط پر دینے کا فیصلہ پنڈی میں خاتون کا قتل: لاش قبرستان پہنچانے والا رکشہ برآمد، ملزم نے پولیس کو کیا بتایا؟ اسلام آباد میں گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ اسلحہ شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ مودی حکومت کو ایک اور جھٹکا؛ ٹرمپ کا خالصتان تحریک کے رہنما کو خط چینی باہر بھیجنے میں کون سی شوگر ملز ملوث تھیں؟ فہرست سامنے آگئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں گدھے کا گوشت

پڑھیں:

چین کی دو کمپنیوں نے پاکستان سے گدھے کے گوشت کی برآمد کی درخواست کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دو چینی کمپنیوں نے پاکستان سےگدھےکےگوشت کی برآمد کی درخواست کردی ہے۔  دونوں چینی کمپنیوں نے سلاٹر ہاؤس اور  برآمد کے لائسنس کے لیے اپلائی کردیا ہے۔حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہےکہ  چینی کمپنی کی لائسنس درخواست پر مکمل چھان بین جاری ہے، ریگولیشنز مکمل ہونےکے بعد گدھےکا گوشت  اور ہڈیاں چین برآمد ہوسکیں گی۔

 حکام کا کہنا ہےکہ  چین کو گدھےکاگوشت  اور ہڈیاں  بلوچستان  سےگوادر کے ذریعے برآمد کی جائیں گی،گدھےکےگوشت اور ہڈیوں سے پاکستان کو کثیر  زرمبادلہ حاصل ہوگا۔حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہےکہ چینی کمپنی پر  واضح کیا گیا ہےکہ گوادر کے علاوہ کہیں گوشت تیار  نہیں ہوگا، خدشہ ہےگدھےکا گوشت  مقامی مارکیٹ  میں سپلائی نہ ہوجائے۔حکام کے مطابق  اسلام آباد میں بھی غیرقانونی طور  پرگدھےکا گوشت تیار کیا جارہا تھا، اسلام آباد میں غیرملکی باشندہ لائسنس کے بغیر غیرقانونی کام کر رہا تھا۔

ہمارے لیڈر کے بارے میں اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرو گے تو آپ کو تھپڑ ہی پڑے گا، ایم پی اے خالد نثار ڈوگر

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بٹگرام: گدھے کا گوشت فروخت کرنیوالے 2 افراد گرفتار
  • گدھے کا گوشت ملنے کا واقعہ،تفتیش مکمل،مقامی سطح پر بیچنے کے ثبوت نہیں ملے
  •  لاہور سمیت پنجاب بھر میں گدھے کے گوشت کی فروخت کے شواہد نہیں ملے:ڈی جی فوڈاتھارٹی
  • پولیس نے اسلام آباد میں گدھے کا گوشت ملنے کے حوالے سے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی
  • چین کی دو کمپنیوں نے پاکستان سے گدھے کے گوشت کی برآمد کی درخواست کردی
  • چینی کمپنیوں کی گدھے کا گوشت برآمد کرنے کی درخواست
  • گدھے کے گوشت سے متعلق ایک ہفتے قبل معلومات مل چکی تھیں، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اسلام آباد
  • اسلام آباد میں ’’گدھے کے گوشت‘‘ کی فروخت کا معاملہ، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان
  • اسلام آباد: گدھے کے گوشت کی فروخت، غیر ملکی ملزم گرفتار، تحقیقات جاری