چینی صدر کی دی گورننس آف چائنا’’ کی پانچویں جلد چینی اور انگریزی میں شائع ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
چینی صدر کی دی گورننس آف چائنا’’ کی پانچویں جلد چینی اور انگریزی میں شائع ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ:شی جن پھنگ کی دی گورننس آف چائنا‘‘ کی پانچویں جلد کو حال ہی میں چینی اور انگریزی میں چائنا فارن لینگویجز پریس نےملکی اور بین الاقوامی سطح پر تقسیم کرنے کیلئے شائع کیا ۔ اس کتاب میں 27 مئی 2022 سے 20 دسمبر 2024 تک سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی 91 رپورٹیں، تقاریر، مذاکرے، لیکچرز، پیغامات، مضامین اور ہدایات شامل ہیں، جنہیں 18 موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ پہلی بار عوامی طور پر شائع کیا گیا ہے۔
کتاب میں اس عرصے کے دوران شی جن پھنگ کی 41 تصاویر بھی شامل ہیں۔دی گورننس آف چائنا”جلد 5، ایک مستند کام ہے جو نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل شی جن پھنگ کے سوشلسٹ نظریات کی تازہ ترین کامیابیوں کو جامع اور منظم طریقے سے ظاہر کرتا ہے ۔ اس اہم فکر کی تازہ ترین پیشرفت سے باخبر رہنے اور چین کے نظریات، حل اور حکمت عملی کے بارے میں مزید سمجھنے کیلئےیہ کتاب بین الاقوامی برادری کیلئے بہت مددگار اور اہمیت کی حامل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین ، اسمارٹ فیوچر- چائنا میڈیا گروپ نینی روبوٹ کانفرنس کا آغاز چین ، اسمارٹ فیوچر- چائنا میڈیا گروپ نینی روبوٹ کانفرنس کا آغاز ویٹ لینڈ شہر’’ سے‘‘بے ترتیب لان‘‘تک:شہروں میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کہانیاں یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل سستا، لائٹ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان چین بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد مضبوط کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت... چین امریکہ تجارتی مذاکرات کا سویڈن میں آغاز چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا دورہ ہنگری
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دی گورننس ا ف چائنا
پڑھیں:
کراچی، سی ویو کے قریب سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی، بھائی گرفتار
کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع سی ویو کے قریب چائنا پورٹ سے لڑکی اور لڑکے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چائنا پورٹ کے قریب سنسان علاقے سے لڑکی اور لڑکے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں اور دونوں بہت قریب تھے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کرائم سین یونٹ اور ریسکیو رضاکار وقوعہ پر پہنچے جنہوں نے ابتدائی کارروائی کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال منتقلی کے بعد لڑکے کی شناخت ساجد مسیح اور لڑکی کی ثنا کے ناموں سے ہوئی، دونوں کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ کے ایک گاؤں سے تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں لڑکی ثنا کے اغوا کا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج ہے اور ممکنہ طور پر دونوں کے قتل میں کوئی قریبی عزیز ملوث ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں لڑکی کے خاندان سے رابطہ کیا جس کے بعد گوجرانوالہ پولیس نے لڑکی کے بھائی وقاص کو حراست میں لے لیا، اُسی نے بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا اور ساجد سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا تھا۔