شہید حوالدار غفار مغل کو عظیم قربانی پر سردار عتیق کا خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
انہوں نے مزید کہا شہید کی نمازِ جنازہ میں پاک فوج، سول سوسائٹی، رشتہ داروں اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ثابت کیا کہ پاکستان کے بیٹوں کی قربانیاں پوری قوم کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے شہید حوالدار غفار مغل کی شہادت کو وطنِ عزیز کے لیے لازوال قربانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی لازوال قربانیاں قوم کی شاندار شناخت اور فخر کا منبع ہیں۔ سردار عتیق احمد خان نے اپنے بیان میں کہا پاک فوج کا جوان حوالدار غفار مغل وطن عزیز کی حفاظت کے دوران وزیرستان میں فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر کے ہم سب کے دلوں میں ایک مثالی قربانی کا نصبِ العین چھوڑ گیا۔ اس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، وہ تاریخِ پاکستان میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا شہید کی نمازِ جنازہ میں پاک فوج، سول سوسائٹی، رشتہ داروں اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ثابت کیا کہ پاکستان کے بیٹوں کی قربانیاں پوری قوم کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں۔ ہم ان خونی رشتوں کو فراموش نہیں کریں گے جو اپنے وطن کے لیے اپنے لہو سے قائم کیے گئے۔ سردار عتیق احمد خان نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ شہید حوالدار غفار مغل کو اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل سے نوازے۔ شہداء کے فلسفے کو زندہ رکھیں، قومی اتحاد کو مضبوط کریں اور پاک فوج کے ساتھ ہراول دستے کی طرح کھڑے رہیں جو ہر لمحہ وطن کے دفاع میں مصروف عمل ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حوالدار غفار مغل سردار عتیق پاک فوج
پڑھیں:
کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے بلاول بھٹو تک، پیپلز پارٹی کا مؤقف اٹل ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کی جدوجہد پر رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیرِ خارجہ ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو دنیا نظرانداز نہیں کر سکتی، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں عوامی حکومت بنانے کو تیار ہے، ماضی میں عددی برتری کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے نہیں دی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا آزادکشمیر میں حکومت سازی پر اہم بیان
کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے، شازیہ مری
شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے بلاول بھٹو تک، پیپلز پارٹی کا مؤقف اٹل ہے، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد… pic.twitter.com/fHGgDXc5Bv