جیلوں میں کمیونیکیشن کیلئے جدید وائرلیس سسٹم، سی سی ٹی وی اور کمانڈ اینڈکنٹرول روم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ جیل سندھ میں نئی بھرتیوں کے تحت 6 ہزار افسران و اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دستاویزات کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک ہزار اہلکاروں کو اور دوسری مرحلے میں پانچ ہزار اہلکاروں و افسران کو بھرتی کیا جائے گا۔ صوبائی محکمہ جیل کے مطابق اس وقت سندھ کے جیلوں میں ساڑھے پچیس ہزار سے زائد قیدی موجود ہونے کے باعث بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، قانون کے مطابق تیرہ ہزار قیدیوں پر چار ہزار نفری مقرر کی جاتی ہے۔ سندھ بھر کے جیلوں میں کمیونیکیشن کیلئے جدید وائرلیس سسٹم، سی سی ٹی وی اور کمانڈ اینڈکنٹرول روم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، قیدیوں کی باڈی سرچ کیلیے اسکینر اور ملاقاتیوں کے بیٹھنے کیلئے مکمل سہولیات سے آراستہ اے سی ہال قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ جیلز میں ٹرانسپورٹ کے بحران کو ختم کرنے کیلئے 80 پولیس موبائلز اور چالیس ایمبولینسز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قیدیوں کیلئے آئی ٹی پروگرام اور جیل انڈسٹری بھی بحال کرنے کیلیے تجاویز زیر غور ہیں۔ ملیر اور حیدرآباد کے جیلوں سے رش کم کرنے کیلئے لانڈھی ایکسٹینشن جیل قائم کیا گیا ہے اور ٹھٹھہ جیل کا آئندہ ماہ افتتاح ہوگا، ٹھٹھہ اور ملیر ایکسٹینشن جیل ایک، ایک ہزار قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فیصلہ کیا گیا ہے محکمہ جیل کا فیصلہ کرنے کا

پڑھیں:

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

سندھ حکومت نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے لیے مقررہ مدت میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی ہے۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کے حصول کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں اب گاڑیوں پر صرف اجرک والی نمبر پلیٹس لگیں گی، احکامات جاری

اس سے قبل اجرک ڈیزائن والی پرانی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر تھی، جو اب بڑھا دی گئی ہے۔

اس سے پہلے بھی ڈیڈ لائن کئی بار بڑھائی جا چکی ہے — ابتدا میں 3 اپریل، پھر 15 مئی، اس کے بعد 30 جون، اور بعد ازاں 14 اگست تک مہلت دی گئی تھی۔ تاہم شہریوں کی سہولت اور بڑھتے ہوئے رجسٹریشن عمل کے باعث ایک بار پھر توسیع کی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق صوبے بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے صرف کراچی میں 33 لاکھ سے زائد ہیں۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ بیشتر شہری موٹر سائیکلیں خریدنے کے بعد انہیں اپنے نام رجسٹر نہیں کرواتے بلکہ اوپن لیٹر پر استعمال کرتے ہیں، جو قانوناً جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان، شہری حیران و پریشان

ادھر ایکسائز دفاتر کے باہر نئی نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پلیٹس کے اجرا سے متعلق ایک عوام دوست اور آسان پالیسی بنائی جائے تاکہ عام شہری کو ریلیف مل سکے۔

شہریوں کے مطابق محکمہ ایکسائز نئی نمبر پلیٹ 1850 روپے میں فراہم کر رہا ہے، جبکہ اسی معیار کی پلیٹس مارکیٹ میں صرف 600 روپے میں دستیاب ہیں۔ شہریوں نے مہنگی فیس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یا تو قیمت کم کی جائے یا پالیسی میں نرمی اختیار کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news سندھ سندھی اجرک گاڑیاں نمبر پلیٹس

متعلقہ مضامین

  • سندھ محکمہ تعلیم میں بدعنوانی کی تحقیقات متنازع
  • بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
  • بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • نئے بھرتی کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے پر بھی پنشن نہیں ملے گی
  • سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بنوانے کی تاریخ میں مزید 2 ماہ کی توسیع
  • سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ  
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز
  • سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
  • امریکا میں الو بڑھ گئے، محکمہ داخلہ کا سخت کارروائی کا فیصلہ