ہول سیل چینی فی کلو 178 اور پرچون میں 2 سو روپے نرخ مقرر جب کہ مارکیٹ میں چینی کی ترسیل کم ہونے سے نرخ بڑھنے کا امکان  ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، جب کہ پشاور میں پچاس کلو چینی بوری کی قیمت 8900 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ ہول سیل چینی فی کلو 178 اور پرچون میں 2 سو روپے نرخ مقرر جب کہ مارکیٹ میں چینی کی ترسیل کم ہونے سے نرخ بڑھنے کا امکان  ہے۔ ڈیلرز نے کہا کہ چینی کی ترسیل رک گئی تو پچاس کلو کی بوری 9 ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے شوگر ملوں کے خلاف کارروائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، تادیبی کارروائی سے بچنے کے لیے ذخیرہ اندوزوں نے165روپے فی کلو ایکس مل قیمت پر مارکیٹ میں سپلائی شروع کردی ہے۔

روف ابراہیم چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن  نے کہا کہ تھوک مارکیٹ میں فی کلوگرام چینی کی تھوک قیمت 170 روپے ہوگئی ہے، فی کلو چینی کی ریٹیل قیمت 180روپے ہوگئی ہے، مقررہ ایکس مل قیمت پر سپلائی بڑھنے سے فی چینی کی ریٹیل قیمت جلد 175 روپے کی سطح پر آجائے گی۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں چینی کا بحران تاحال برقرار ہے جب کہ چینی کی دو روز میں 1800 تھیلے شہر میں سپلائی کئے گئے، ابھی تک شوگر ملز اور ڈیلرز ہمیں 165 روپے کلو چینی سپلائی نہیں کر رہے۔ پیشتر کریانہ مرچنٹ کے پاس چینی کا اسٹاک ختم ہوگیا، جن دکانداروں پاس چینی اسٹاک موجود ہے وہ صرف جاننے والوں کو فروخت کرنے لگے، اوپن مارکیٹ میں چینی اندرون شہر 190 سے 200 روپے فروخت ہورہی ہے۔

نواحی ایریاز میں چینی 210 روپے کلو تک بھی فروخت ہوتی ہے، کریانہ مرچنٹس نے کہا کہ سپلائی ہونے والی چینی کریانہ شاپس میں نہیں سویٹس، بیکرز میں دی جارہی ہے۔ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 18 ہزار چھوٹی بڑی کریانہ شاپس ہیں، چینی کی سپلائی سویٹس بیکرز اور چینی کاروباریوں بجائے کریانہ شاپس کو دی جائے،  چینی کی گلی گلی سپلائی یقینی بنانے کیلئے آٹا ڈیلرز کی فوری خدمات حاصل کر لی جائیں۔ چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان پرائس کنٹرول نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 480 دکانداروں کیخلاف چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر کارروائیاں کی گئیں، پنجاب بھر میں 43 افراد گرفتار، 16 کیخلاف مقدمات درج، 437 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں چینی چینی کی قیمت نے کہا کہ کلو چینی فی کلو

پڑھیں:

کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر پانچ پیسے کی کمی سے 282 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کئی وجوہات کی بنیاد پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے 29 لاکھ پروفیشنلز اور ہنر مندوں کی بیرونی ممالک میں منتقلی سے ترسیلات زر بڑھنے کی توقعات، ریکوڈک، تھرکول منصوبوں میں سرمایہ کاری اور کان کنی سے سال 2030ء تک 8 ارب ڈالر آمدنی کی پیشگوئی اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے معیشت پر دور رس مثبت نتائج سامنے آنے کی امید کی وجہ سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25 پیسے کی کمی سے 281 روپے 25 پیسے کی سطح پر بھی آئی، لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر چار پیسے کی کمی سے 281 روپے 46 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر پانچ پیسے کی کمی سے 282 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ شرح سود 11 فیصد پر مستحکم رہنے، زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر اور ذرمبادلہ کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر اثرانداز رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: سپر فور مرحلے کے بقیہ ٹکٹس کی فروخت شروع، قیمت ہوش اڑا دے گی
  • کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئی
  • چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سرکاری قیمت 177 فی کلو مقرر
  • اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا
  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
  • پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیر کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی