امن، سکون، خوشحالی، خوبصورتی اور دوستی کے گھر کی تعمیر ،چین اور ہمسایہ ممالک کے تعلقات WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز


بیجنگ : چین میں ایک کہاوت ہے کہ’’دور کے رشتہ دار کے مقابلے میں قریبی پڑوسی زیادہ قیمتی ہیں‘‘. چینی لوگ جانتے ہیں کہ اپنی ترقی اور خوشحالی کا ہمسایہ ممالک کے امن اور خوشحالی سے گہرا تعلق ہے۔

رواں سال کی ہمسایہ ممالک سے متعلق سینٹرل ورک کانفرنس میں چینی صدر شی جن پھنگ نے واضح طور پر امن، سکون، خوشحالی، خوبصورتی اور دوستی کے”گھر” کی تعمیر کی تجویز پیش کی۔اس تجویز کی بنیاد چین کے پرامن ترقی کے دیرینہ راستے پر قائم رہنا ہے،جو شی جن پھنگ کے پیش کردہ “بیلٹ اینڈ روڈ” اور گلوبل ڈویلپمنٹ، گلوبل سیکورٹی اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹوز کو مربوط کرتی ہے۔اس کا مقصد پورے خطے کے لوگوں کے لیے زیادہ قریبی اور عملی تعاون کے ذریعے خوشحالی لانا ہے۔اس تجویز میں شامل پانچ پہلو نہ صرف چین کی پرامن سفارتکاری کی عمدہ روایت کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ اہم اختراعات کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔

اس میں دو طرفہ سے کثیر الجہتی تعاون پر مبنی حکمرانی کی جدت طرازی، کثیر الجہتی تعاون کے میکانزم کی جدت طرازی، اور منصوبوں اور ترتیب پر مبنی عملی راستوں کی جدت طرازی شامل ہیں۔امریکہ کی بین الاقوامی تعاون کی حکمت عملی کے مقابلے میں ، جیسے امریکہ ، جاپان ، بھارت اور آسٹریلیا کی “انڈو پیسیفک حکمت عملی” کے مقابلے میں ، چین کا پیش کردہ تعاون کا یہ تصور اشتراک اور تعمیری نوعیت کا حامل ہے۔ اس کی ایک نمایاں خصوصیت عوام اور ترقی پر مرکوز ہونا ہے۔امن، سکون، خوشحالی، خوبصورتی اور دوستی کا گھر تعمیر کرنے کا یہ تصور ،صرف ایشیائی ہمسایوں تک محدود نہیں ہے ، بلکہ بین الاقوامی تعلقات اور عالمی حکمرانی کے لئے چینی حل بھی فراہم کرتا ہے۔

یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کے موجودہ عروج کے تناظر میں ،یہ تجویز بائنری سوچ کو توڑتی ہے اور جامع تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی کے حصول کا ایک نیا راستہ فراہم کرتی ہے ۔امن، سکون، خوشحالی، خوبصورتی اور دوستی کا گھر تعمیر کرنے کا یہ تصور نئے دور میں چینی تہذیب کی دانشمندی کا ایک روشن نمونہ ہے۔ تعاون کے منصوبوں کے ذریعے ، اس نے چین اور ہمسایہ ممالک کے مستقبل کو زیادہ قریبی طور پر منسلک کیا ہے۔ ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے، چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کا علم بلند کرے گا، اور ایک امن، سکون، خوشحالی، خوبصورتی اور دوستی کے گھر کے وژن کو مشترکہ طور پر عمل میں لائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے ملازمین کو حج پر بھیجوانے کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب، حج پر جانے والے ملازمین کی تعداد66سے بڑھا کر 76کرنے کی منظوری پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس ایک لاکھ 43ہزار پوائنٹس عبور کرگیا این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کا دبئی میں پاکستان مارٹ کا مشترکہ منصوبہ برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گا، عاطف اکرام.

.. فرانسیسی دوست کی جانب سے عطیہ کردہ جاپان مخالف جنگ کی تاریخی تصاویر کی حوالگی کی تقریب کا انعقاد لائی چھنگ ڈے کی انتظامیہ پر عوامی اعتماد کی شرح میں شدید کمی ، تائیوان کے  تازہ ترین سروے  پر سی ایم جی کا... چین، شی زانگ نے گزشتہ 60  سالوں  میں معاشی و سماجی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی؛ انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خوبصورتی اور دوستی کے گھر ہمسایہ ممالک کے تعاون کے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ہے،وزیر دفاع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کودونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ رب العزت کے سائے میں مشترکہ دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ہوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد۔

متعلقہ مضامین

  • روس سے دوستی مہنگی پڑ سکتی ہے؟ یورپی یونین کی بھارت کو سخت وارننگ
  • شہباز شریف کو وہ پروٹوکول دیا گیا جو اس سے قبل صرف ٹرمپ اور پیوٹن کو ملا: سابق سعودی سفیر
  • قطر کے تعاون کے سبب بیرونی ممالک میں پھنسے 6 ہزار خطوط و پارسل پاکستان پہنچنا شروع
  • روس سے دوستی مہنگی پڑ سکتی ہے؟ یورپی یونین نے بھارت کو سخت وارننگ دے دی
  • پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ہے،وزیر دفاع
  • ٹرمپ کا دورۂ لندن؛ برطانیہ اور امریکا کا کاروباری شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • سعودی، پاکستانی سٹریٹجک معاہدے کی اہمیت، عرب صحافت کی نظر میں
  • ٹرمپ کا دورہ لندن؛ برطانیہ اور امریکا کا کاروباری شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • فلسطینی عوام کے لیے تعاون، صحت کے شعبے میں معاہدہ طے
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال