خوبرو اداکارہ مہر بانو کی بیلی ڈانس کی ویڈیو وائرل؛ ایک بار پھر تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
معروف اداکارہ مہر بانو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
سوشل میڈیا پر اس بار بھی تنقید کی وجہ ان کا نامناسب ڈانس ہے۔ اس بار انھوں نے عربی موسیقی پر بیلی ڈانس کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس رقص کے لیے اداکارہ نے نہایت نامناسب اور مختصر لباس کا انتخاب کیا۔ جس پر صارفین نے سخت ردِعمل دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی اس ویڈیو کو "فحش” اور "غیر اخلاقی” قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں اداکارہ سے پوچھا کہ "اس ویڈیو سے کیا حاصل ہوا؟ خوشی؟ شہرت؟ یا پیسے؟”
یاد رہے کہ اداکارہ مہر بانو ماضی میں بھی اپنے بولڈ انداز، رقص کی ویڈیوز اور فیشن کے باعث کئی بار تنقید کا شکار ہو چکی ہیں۔
تاہم وہ اکثر اپنی پوسٹس اور بیانات میں تنقید کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے فن اور خودمختاری کا دفاع کرتی نظر آئی ہیں۔
مہر بانو کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں اور ان کے کرداروں کو کافی شہرت بھی ملی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
سوریا کمار یادیو کو عمان کیخلاف میچ میں روہت شرما کی یاد کیوں آئی، ویڈیو وائرل
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو عمان کے خلاف میچ میں ٹاس کے وقت ٹیم میں تبدیل کھلاڑیوں کے نام بھول گئے۔
ٹاس جیتنے کے بعد جب پریزینٹر روی شاستری نے ان سے ٹیم میں کی گئی تبدیلیوں سے متعلق پوچھا تو سوریا کمار سوچ میں پڑگئے۔
بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، ہرشت رانا اور ارشدیپ سنگھ لیکن ٹاس کے موقع پر کپتان سوریا کمار نے ہرشت کا نام لیا تاہم دوسرے کھلاڑی کا نام انہیں یاد نہ آسکا۔
سوریا کمار نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’میں روہت شرما بن گیا ہوں‘۔
https://x.com/GURmeetG9/status/1969040281149354344
واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما کے ساتھ دو مرتبہ ایسا ہوچکا ہے کہ وہ ٹیم میں تبدیل کیے گئے کھلاڑیوں کا نام بھول گئے تھے۔