اسلام آباد:

پاکستان ہائی کمیشن اوٹاوا اور کینیڈا میں قائم پاکستان کے تین قونصل خانوں (مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور) سمیت مصر میں یومِ استحصال کشمیر منایا گیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

یہ دن 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کی چھٹی برسی کے طور پر منایا گیا، جب بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کو منسوخ کر کے متنازع جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی تھا۔

اوٹاوا میں واقع پاکستان ہائی کمیشن میں ایک باوقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

ہائی کمشنر محمد سلیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جسے ’’انضمام‘‘ قرار دیتا ہے، درحقیقت وہ ایک زبردستی کی گئی غیر قانونی قبضے کی کوشش ہے۔ 5 اگست 2019 کو بھارت نے اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرٹیکل 370 کو ختم کیا، جو کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کا محافظ تھا۔ پاکستان نے اس اقدام کو فوری طور پر غیر قانونی الحاق قرار دیا۔

ہائی کمشنر نے اقوام متحدہ، عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں، بھارت کو اس کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائیں، اور کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کریں۔

تقریب میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا۔

دوسری جانب، مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں قائم پاکستان سفارتخانے میں ’’یومِ استحصال‘‘ کے موقع پر ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سفیر پاکستان عامر شوکت نے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل دہائیوں سے حل طلب ہیں کیونکہ بھارت اور اسرائیل ان خطوں کے عوام کو سکون سے جینے نہیں دینا چاہتے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مصر اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔ صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم، اور نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ کے پیغامات شرکاء کو سنائے گئے۔ سیمینار میں مصر کے ممتاز صحافیوں، ماہرین تعلیم، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سیمینار میں بڑی تعداد میں دانشوروں، صحافیوں، طلبہ، اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بھارت کے ریاستی مظالم پر مبنی ایک خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیا گیا

پڑھیں:

پاکستانی شہریوں کو تاجکستان کا ویزا آن ارائیول ملنے کا امکان

ویب ڈیسک :پاکستانی شہریوں کے لیے تاجکستان کی جانب سے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ۔
وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے تاجکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جس میں تاجکستان نے پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سیاحتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا، اس کے علاوہ ملاقات میں تاجکستان کی جانب سے زرعی مصنوعات کے شعبے میں بارٹر ٹریڈ کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
سردار یاسر الیاس نے اس موقع پرکہا کہ یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کی دوستی کا ثبوت ہے، ہمارا ہدف پائیدار شراکت داری اور باہمی تجارتی مواقع پیدا کرنا ہے۔
وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر نے تاجک وزیرِ صنعت و ٹیکنالوجیز شیر علی کبیر سے بھی ملاقات کی، جس میں کاروباری برادری کے درمیان فعال تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا،سردار یاسر الیاس نے تاجک تجارتی وفد کو پاکستان آنے کی دعوت دی اور دونوں جانب سے ٹیکسٹائل، لیدر اور بلڈنگ میٹریلز کی ایکسپورٹ بڑھانے کے علاوہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں شراکت داری پر بھی گفتگو کی گئی۔

پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی

سردار یاسر الیاس نے تاجک ڈپٹی وزیرِٹرانسپورٹ فرہ نمت زادہ سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان فضائی رابطوں میں توسیع پر غور کیا گیا، ملاقاتوں کے دوران مشترکہ اکنامک کانفرنسز کے انعقاد کی تجویز بھی زیرِغور آئی۔
 

متعلقہ مضامین

  • برابری کی بنیاد پر پانی، تجارت، انسداد دہشت گردی پر مذاکرات چاہتے، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے تعلقات ممکن نہیں: وزیراعظم
  • بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کیخلاف بڑا آپریشن، 188 ملزمان گرفتار
  • معرکۂ حق و پاک سعودیہ معاہدے سے بھارت میں صفِ ماتم بچھ گئی: وزیرِاعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق
  • برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی بھارت کو برابری کی بنیاد پر ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش
  • مسئلہ کشمیر کے بغیر  بھارت سے تعلقات ممکن نہیں، وزیر اعظم
  • پاکستانی ٹیم کے لیے آج بھارت سے شکست کا بدلہ لینے کا سنہری موقع، پی سی بی کے خصوصی انتظامات
  • مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا: صدر و وزیراعظم
  • مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہوسکتے: وزیر اعظم شہباز شریف
  • پاکستانی شہریوں کو تاجکستان کا ویزا آن ارائیول ملنے کا امکان