مائیں بھی بچوں کو ایسے دعائیں نہیں دیتیں جیسے عوام نے کل عمران خان کی رہائی کیلئے کیں، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
مائیں بھی بچوں کو ایسے دعائیں نہیں دیتیں جیسے عوام نے کل عمران خان کی رہائی کیلئے کیں، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے مائیں بچوں کو ایسے دعائیں نہیں دیتیں جیسے 5اگست کو عوام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے دعائیں کیں۔
پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کل کا احتجاج کامیاب ہوا، عوام سڑکوں پر آئی اور عوام نے اپنے قائد کے لیے آواز اٹھائی۔ان کا کہنا تھا ملک بھر کے 170 اضلاع، تمام تحصیلوں، یونین کونسلز میں بھرپور احتجاج ہوا، کل عوام نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا مائیں بھی بچوں کو ایسے دعائیں نہیں دیتیں جیسیکل عوام نے عمران خان کی رہائی کے لیے دعائیں کیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا پہلی مرتبہ ایسا الیکشن کمیشن ہے جو خود اسٹے پر ہے، الیکشن کمشنر کا اپنا ٹینیور ختم ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیکفیشن غیر قانونی ہیں، الیکشن کمیشن کے پاس ڈائریکٹ نوٹیکفیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا اسحاق ڈارنے ماضی میں کہا تھا کہ ڈس کوالیفکیشن وہی ہو گی جو آئین میں لکھی ہے، ہم اس نااہلی کو چیلنج کریں گے، اپوزیشن لیڈر وہی رہیں گے یہ سیٹ ان کے لیے ریزرو ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت نے کل عوام کا سمندر دیکھا، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر سیف حکومت نے کل عوام کا سمندر دیکھا، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر سیف مارگلہ اور دریائے سواں میں بننے والی سوسائٹیاں اسلام آباد کے زیر آب آنیکی وجہ ہیں، معاملہ قومی اسمبلی میں پیش پاکستان اسٹاک میں تاریخی دن، 100انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح عبور کرگیا بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ2کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت 9اگست تک ملتوی وزیرِ اعظم کا اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں بارش کے بعد نالوں سے متصل رہائشی علاقوں میں سیلابی کیفیت کا نوٹس چینی وزیرخارجہ رواں ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عمران خان کی رہائی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا پی ٹی آئی کل عوام عوام نے کے لیے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر سیف
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا، پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، پی ٹی آئی قیادت اور عوام اب بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں عوام کے سمندر کو سڑکوں پر دیکھ کر حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کامیابی کے ساتھ مارچ کی قیادت کی، احتجاج میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ میاں اللہ نوازانتقال کر گئے
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے شدت سے منتظر ہیں، کال موصول ہوتے ہی ہم دوبارہ نکلیں گے، چاہے اسلام آباد جانا ہو یا لاہور۔