بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کے لئے 14 اگست کی نئی تاریخ دے دی ہے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ بانی نے اپنے ساتھ رویے پر کبھی کوئی شکایت نہیں کی، بانی نے احتجاج کیلئے 14 اگست کی نئی تاریخ دی ہے، بانی نے کہا ہے عوام کو حقیقی آزادی کیلئے کھڑا ہونا ہے، بانی نے کہا ہے ملک میں رول آف لاء ختم ہو چکا ہے 14 اگست کو سب لوگ نکلیں، بانی نے اپنی لیڈر شپ کو بھی پیغام دیا ہے کہ جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں، ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا۔ یہ بات اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد عمران خان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علیمہ خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ایک بہن عظمیٰ خان کی بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی، ہم تینوں بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں، بانی نے بچوں کے پاکستان آنے کے بارے میں پوچھا ہے بانی کل کے احتجاج پر بہت خوش ہوئے ہیں، بانی نے ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی کو بتایا گیا کے پی اور پنجاب میں بھی لوگ نکلے ہیں، بانی نے کہا ہے وہ عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بانی نے کہا ہے ماضی کے ڈکٹیٹرز نے اتنا ظلم نہیں کیا جو آج ہو رہا ہے، بانی نے کہا ہے یحیی خان نے اپنے اقتدار کیلئے ملک تقسیم کیا، آج بھی میڈیا کا گلا بند کر دیا گیا، آزادی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے اپنے ساتھ رویے پر کبھی کوئی شکایت نہیں کی، بانی نے احتجاج کیلئے 14 اگست کی نئی تاریخ دی ہے، بانی نے کہا ہے عوام کو حقیقی آزادی کیلئے کھڑا ہونا ہے، بانی نے کہا ہے ملک میں رول آف لاء ختم ہو چکا ہے 14 اگست کو سب لوگ نکلیں، بانی نے اپنی لیڈر شپ کو بھی پیغام دیا ہے کہ جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں۔ علیمہ خان کے مطابق بانی نے کے پی حکومت کیلئے پیغام دیا ہے کہ آپریشن بند ہونا چاہیے، اپنے لوگوں کیخلاف آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے، مسئلے کو جرگوں کے ذریعے حل کرنا چاہیے، اگر علی امین گنڈا پور آپریشن نہیں روک سکتے یہ انہیں سوچنا چاہیے کیا کرنا چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی نے کہا ہے علیمہ خان نے کہا کہ نہیں کی
پڑھیں:
علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطاقب ایس ڈی پی او سٹی اظہر شاہ ٹیم کی قیادت کریں گے،پولیس ٹیم کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل روانہ ہوگی۔
یاد رہے کہ 26نومبر احتجاج کیس میں اے ٹی سی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
مزید :