انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے رواں ایڈیشن کے لیے کوکابُرا کی متنازع سفید گیندوں کے استعمال کو روک دیا۔

گزشتہ برس کے سیزن میں کھلاڑیوں کی جانب سے ان گیندوں کو منفی فیڈ بیک ملا تھا اور ان کو ٹورنامنٹ میں کم اسکور کا سبب قرار دیا گیا تھا۔

گزشتہ سیزن میں گزشتہ سے پیوستہ کے مقابلے میں فی گیند 1.

37 رنز کی کمی واقع ہوئی تھی۔ جو کہ چھوٹی طرز کی دیگر لیگز جیسے کہ آئی پی ایل، پی ایس ایل وغیرہ کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ جبکہ اس فارمیٹ کا مقصد ہی مزید جارحانہ بلے بازی کو پیش کرنا تھا۔

لیکن ڈینئل ورال اور ٹم ساؤتھی جیسے نئی گیند کے اسپیشلٹ بولر کامیاب رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے استعمال کی جانے والی گیندوں کو قصوروار ٹھہرایا۔

ابتدائی چار سیزن میں استعمال ہونے والی گیندوں پر ایک بڑا ایچ (ٹورنامنٹ کا لوگو) چھپا ہوا تھا جس سے ان کو پلاسٹک کا احساس ہوتا تھا۔ اس پر کھلاڑیوں کا خیال تھا کہ اضافی پالش کی ضرورت تھی۔

سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر معین علی کا کہن اتھا کہ گیند کی بہت بڑی لگتی تھی۔ ہر گیم میں ایسا لگتا تھا کہ گیند بھاگ رہی ہے۔ زیادہ تر ٹیمیں ٹیموں کے اکثر میچز میں 30 پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوتے تھے۔

کوکابُرا کمپنی کے مطابق یہ گیندیں ویسی ہی بنی ہیں جیسی دیگر ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ میں استعمال ہونے والی وائٹ گیندیں بنتی ہیں۔

البتہ بال ٹریکنگ سے معلوم ہوا کہ 2022 کے مقابلے میں 2023 کے ایڈیشن کے ابتداء میں گیند زیادہ سیم اور سوئنگ ہوئی تھی اور یہ سلسلہ گزشتہ برس بھی جاری رہا۔ اس کی کچھ بنیادی وجوہات میں پچز، موسم اور ہنڈریڈ کا منفرد فارمیٹ بھی شامل ہیں جس میں کوئی بھی بولر ابتدائی 20 میں سے 15 گیندیں کرا سکتا ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سینیٹر اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کے 2 کیسز سے بری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹ کے 2 کیسز سے بری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی۔

اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج تھے جس پر ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں کیسز سے بری کردیا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سینیٹر اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کے 2 کیسز سے بری
  • نوجوان اسپنر کا انوکھا بولنگ انداز مائیکل وان کو بھا گیا، انگلینڈ کی شہریت دینے کے خواہشمند
  • پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے مقدمات سے بری
  • کراچی چڑیا گھر میں اذیت ناک زندگی گزارنے والی رانو اسلام آباد کیلئے روانہ
  • لاہور میں ہوا کی بہتری سے اسموگ میں کمی، اے کیواٸی میں نمایاں فرق
  • کشمیری عوام کو گزشتہ 78برس سے حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، حریت کانفرنس
  • کراچی میں گزشتہ روز 3400 سے زائد ای چالان، سب سے زیادہ چالان کس خلاف ورزی پر ہوئے؟
  • انٹرمیڈیٹ میں ای مارکنگ کا کامیاب تجربہ کرنے والی ناظم امتحانات فارغ، عہدے پر لاڑکانہ سے افسر تعینات
  • شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی
  • اسلام آباد، ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا