جنوبی بحر الکاہل میں ہونے والے ایک نئے مطالعے میں جنگِ عظیم دوم میں ڈوبنے والے درجن سے زائد جہازوں کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

اوشیئن ایکسپلوریشن ٹرسٹ کے جہاز نوٹِلس پر موجود محققین نے سولومن آئی لینڈز کی کمپین میں ڈوبنے والے 13 جہازوں کے ملنے کا آرکیولوجیکل سروے کیا۔ یہ کمپین عالمی جنگ کی خطرناک ترین بحری جھڑپوں میں سے ایک تھی۔

ہائی ڈیفنیشن کیمرے اور پانی میں جانے والے ڈرون سے لیس جدید مشینری کا استعمال کرتے ہوئے طویل مدت سے گمشدہ دو بحری جنگی جہاز (یو ایس ایس نیو اورلینز اور امپیریل جیپنیز نیوی ڈسٹرائر ٹیروزوکی) بھی دوبارہ دریافت کیے گئے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ جہاز کے کچھ جہازوں کے ملبے پہلی بار 30 برس سے بھی پہلے دیکھے گئے تھے، لیکن جدید ٹیکنالوجی کی بدولت تازہ ترین سروے کافی تفصیلی رہا ہے۔

ٹرسٹ کے صدر رابرٹ بیلارڈ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ مہم بہت اہم تھی، اس میں سمندر میں ایسی جگہوں کی عکسبندی کی گئی ہے جہاں پہلے ایسا کرنا ممکن نہیں تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

یمن کے ساحل پر خراب موسم کی وجہ سے کشتی ڈوبنے سے 54 افراد ہلاک

صنعا سے خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں 150 افراد سوار تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ (اتوار کو) پیش آیا ہے، اس کی وجہ خراب موسم بتائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک ہوگئے۔ صنعا سے خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں 150 افراد سوار تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ (اتوار کو) پیش آیا ہے، اس کی وجہ خراب موسم بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نیو چٹھہ بختاور سمیت متعدد علاقے زیر آب، ریسکیو آپریشن جاری
  • پی ٹی آئی کی تحریک جاری رہے گی، گنڈا پور اسلام آباد نہیں آئیں گے، تیمور سلیم جھگڑا
  • 9 مئی مقدمات میں سزا پانے والے شور نہ مچائیں عدالت جائیں، عطا تارڑ
  • بھارت کے امیرترین مسلمان خاندان کون؟ مجموعی دولت کتنی ہے ؟
  • بابوسر حادثہ: جی بی حکومت نے لاپتا سیاحوں کی تلاش کیلئے جاری آپریشن ختم کردیا
  • پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
  • یمن میں کشتی ڈوبنے کاواقعہ ،68افرادجاں بحق،درجنوں لاپتا
  • کراچی: باپ کی بچوں کیساتھ سمندر میں ڈوبنے کی دل دہلانے والی ویڈیو آگئی
  • یمن کے ساحل پر خراب موسم کی وجہ سے کشتی ڈوبنے سے 54 افراد ہلاک