جماعت اسلامی پاکستان کا لاہور میں اجتماع عام منعقد کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: جماعت اسلامی پاکستان نے 21 سے 23 نومبر کو لاہور میں اجتماع عام کا اعلان کر دیا۔
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 21، 22 اور 23 نومبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا اور اس موقع پر بڑی تحریک کا آغاز ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اجتماع عام میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دیں گے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے طویل جدوجہد کرکے بڑی ٹیم تیار کی ہے، اب جماعت ملک کے لیے ایک بہترین اچھی آپشن بن کر سامنے آئے گی تاکہ گلے سڑے نظام سے جان چھڑوائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان اس ملک سے مایوس ہیں کیونکہ نوکریاں نہیں کوئی مستقبل نہیں، ملک میں غریب کے لیے تعلیم کے دروازے بند کر دیے ہیں اور ہم تعلیمی طور پر طبقاتی نظام میں تقسیم ہو چکے ہیں، اگر نوجوانوں نے تعلیم بھی حاصل کر لی تو انہیں روزگار ہی نہیں ملتا۔
لاہور: دل کا دورہ پڑنے پر میاں، بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں مخصوص طبقہ ہم سے جمہوری آزادی چھینتا اور معیشت کو برباد کرتا ہے، پاکستان میں مزدوروں کو کوئی حقوق حاصل نہیں اور 10 فیصد بھی رجسٹرڈ مزدور نہیں، ملکی آئین میں مزدور کے حقوق تو ہیں لیکن دیے نہیں جاتے اور ان کی تو کوئی آواز ہی نہیں کوئی پارٹی تو مزدور کی ترجمانی نہیں کرتی، صحت و تعلیم کے حقوق ہی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ قوم کو بھکاری بنانے اور سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا پروگرام ہے، کسانوں کو کوئی حقوق حاصل نہیں ہیں ان کی کم سے کم تنخواہ پر تو بات کرتے ہیں لیکن تنخواہ ہی نہیں ملتی، ٹھیکیداری نظام کے تحت خواتین سے کام لیا جاتا ہے انہیں تو ملازمت کے حقوق بھی حاصل نہیں۔
خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام، پاکستانی کرکٹر حیدر علی ضمانت پر رہا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نے کہا کہ ہی نہیں
پڑھیں:
اجتماع عام عوام کے اندر سے مایوسی کا خاتمہ کرے گا ، احمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام عوام کے اندر سے مایوسی کا خاتمہ کرکے گا اور اس کرپٹ نظام کو تبدیل کرنے کا زریعہ بنے گا۔ انہوں نے یہ بات کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا تمام کارکنان اجتماع عام میں عوام کی شرکت کے لیے رات دن محنت کر کے اسے پیغام کو ہر گلی محلے اور بازاروں تک پہنچائیں اس وقت عوام حکمرانوں کے ظلم وستم اور نا اہلی سے تنگ آ چکی ہے اور مایوسی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا اب عوام کی سمجھ میں آرہا ہے کہ جماعت اسلامی کو اسٹیبلشمنٹ نے اسمبلیوں سے دور کیوں رکھا تھا کیونکہ کہ تمام سیاسی جماعتیں ان کی پیداوار اور ان کے حکم کی غلام ہیں سوائے جماعت اسلامی اور اگر آج جماعت اسلامی اسمبلیوں ہوتی تو عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکا مارنے کی جرأت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا اس وقت اجتماع عام مایوس عوام کے لیے ایک اُمید کی کرن ہے اور اس اجتماع عام سے جو نظام بدل دو کی تحریک شروع ہو گی تو پھر وہ اپنی منزل پرپہنچ کر دم لے گی۔ انہوں نے کہا اجتماع عام اس ظالم کے نظام کو ختم کرنے کی جدوجہد کا آغاز ہو گااجتماع سے ناظم سٹی کونسلر طاہر اسامہ غریب آباد مظفرآباد کے ناظم عبدالحمید شیخ جنرل سیکرٹری پروفیسر راو طارق پروفیسر حماد علی بہادر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔