— فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میں حقائق سامنے لاتا ہوں، اس لیے یہ لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں۔

عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 سالوں میں یہ 2 ہزار ارب روپے کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، اسکینڈل میں پی ڈی ایم کی پہلی اور موجودہ حکومت ملوث ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ نگراں حکومت بھی اس اسکینڈل میں ملوث ہے، ان کی ساری انگلیاں گھی میں تھیں اور بہتی گنگا سے پیسے نکالے ہیں، انہوں نے اسکیموں میں اپنے کمیشن لیے اور ٹھیکیداروں کو پیسے منتقل کیے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بیوروکریٹس بھی اس اسکینڈل میں ملوث ہیں، 500 ارب روپے سے زیادہ شوگر کا اسکینڈل ہے، ان اسکینڈلز پر نیب آنکھیں بند کر کے سو رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وزارت توانائی نے بجلی کے200 کےبجائے 300 یونٹس تک پروٹیکٹڈ شرح میں لانے کی تجویز دے دی۔

وزارت توانائی نے بجلی صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے پروٹیکٹڈ یونٹس کی تعداد بڑھانے کی تجویز دے دی۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ارکان اسمبلی نے201 یونٹس پر 5 ہزار روپے اضافی بل بھجوانے کا معاملہ اٹھا دیا ہے، ارکان اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے آگاہ کیا۔ذرائع وزارت توانائی نے بتایا کہ201 کے بجائے301 یونٹس استعمال کرنے والوں پر اضافی بل بھیجنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق بجلی کے301 یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ شرح ڈیکلیئر کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ اور نان پرٹیکٹڈ بجلی صارفین کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دئیے جانے کا امکان ہے، کمیٹی 201 کے بجائے بجلی کے 300 یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ شرح میں لانے کی سفارش کر سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’میرے ساتھ ایسا کیوں کیا جارہا ہے؟‘، اسپنر اسامہ میر پی سی بی کے رویے پر پھٹ پڑے
  • وزارت توانائی نے بجلی کے200 کےبجائے 300 یونٹس تک پروٹیکٹڈ شرح میں لانے کی تجویز دے دی۔
  • باجوڑ میں خارجیوں کا جھوٹ بے نقاب، سیکیورٹی حکام کی جانب سے قبائل کے سامنے کونسے3 نکات رکھے گئے ،زمینی حقائق سامنے آگئے
  • باجوڑ میں خارجیوں کا جھوٹ بے نقاب، زمینی حقائق سامنے آگئے
  • 201 کے بجائے بجلی کے 300 یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ شرح میں لانے کی تجویز
  • ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل؟
  • 12 جنوبی افریقن زرافے پاکستان لانے کی تیاریاں
  • اذان اویس اور شمائل حسین نے رنز کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
  • ایشیا کپ، سلیکٹرز پیچھے مڑ کر دیکھنے پر ہچکچاہٹ کا شکار