الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خاتون کی نشست پر کامیاب قرار دے دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مشعال یوسفزئی کی بطور سینیٹر مدت 11 مارچ 2027 کو ختم ہوگی۔ مشعال یوسفزئی سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر منتخب ہوئی ہیں۔
سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں مشعال یوسفزئی بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گی۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کے 50فیصد ٹیرف نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو ہلا دیا، سرمایہ کاروں کے 50ارب ڈالر ڈوب گئے ٹرمپ کے 50فیصد ٹیرف نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو ہلا دیا، سرمایہ کاروں کے 50ارب ڈالر ڈوب گئے بنوں میں آپریشن، کئی مشتبہ افراد زیر حراست، دہشتگردوں کے دو سہولت کاروں کے گھر مسمار روس کیساتھ جنگ میں پاکستانی جنگجوئوں کی مدد کا الزام، پاکستان کا معاملہ یوکرین کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی کی راہ ہموار، پارٹی کے اندر سے حمایت مل گئی اپوزیشن لیڈر کیلئے ناموں پر غور، محمود اچکزئی فیورٹ امیدوار کے طور پر سامنے استعفے کی تردید کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی

پڑھیں:

رکن پارلیمنٹ کو مجرمانہ سزا ہوجانے پر اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کے حوالوں کی ضرورت نہیں: ای سی پی ذرائع

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ  اگر کسی رکن سینیٹ یا اسمبلی کو مجرمانہ سزا ہو جائے تو اسپیکر اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ سے کسی رسمی توثیق یا حوالہ جات کی ضرورت نہیں رہتی۔

ذرائع  الیکشن کمیشن کے مطابق  انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے جن اراکین کوسزا سنائی گئی انہیں آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر کسی رکن سینیٹ یا اسمبلی کو مجرمانہ سزا ہو جائے تو اسپیکر اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ سے کسی رسمی توثیق یا حوالہ جات کی ضرورت نہیں رہتی۔

الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں

 آرٹیکل 63 ون کی شق جی اور ایچ کے اطلاق کی صورت میں الیکشن کمیشن کے لیے مجرم رکن کی نااہلی ایک ناگزیر قانونی امر بن جاتا ہے،  آرٹیکل 63 ون ای سی پی میں بیان کردہ نااہلیوں کو 2 زمروں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

 پہلی قسم کے زمرے میں آنے والی نااہلیوں میں اس بات کا تعین کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے کہ آیا کسی رکن کی نااہلی کا سوال پیدا ہوا ہے یا نہیں جس کے لیے اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کی رضامندی کی ضرورت ہوگی۔

خاتون نے بوائے فرینڈ سے تحفے کے طور پر لیے آئی فونز فروخت کرکے اپنا گھر خرید لیا

دوسرے زمرے میں آنے والے کیسز کے لیے اسپیکر، چیئرمین سینیٹ یا ای سی پی کے کسی تعین کی ضرورت نہیں ہے ۔

ذرائع نے کہا کہ متعلقہ اراکین کو انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے قصوروار ٹھہرایا گیا ہے، اس لیے نہ صرف آئین کی شق 63 بلکہ الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 232 بھی کمیشن کو پابند کرتی ہے کہ وہ ایسے افراد کو انتخابی عمل کیلئے  نااہل قرار دے۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی اپوزیشن لیڈر شبلی فرازکا دفتر خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • مشعال یوسفزئی کا بطور سینیٹر منتخب ہونے پر نوٹیفکیشن جاری
  • الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
  • نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جاوں گی، سینیٹر مشال یوسفزئی
  • نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جاؤں گی، سینیٹر مشال یوسفزئی
  • بجلی ایک روپیہ 88پیسے فی یونٹ سستی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • رکن پارلیمنٹ کو مجرمانہ سزا ہوجانے پر اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کے حوالوں کی ضرورت نہیں: ای سی پی ذرائع
  • اراکین پارلیمنٹ کو آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا، ذرائع الیکشن کمیشن
  • الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی و سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز سمیت 9 ارکان کو نااہل قرار دیدیا