آرمینیا آذربائیجان تنازع حل کرانے میں بہت لوگ ناکام رہے، بالآخر ہم کامیاب ہوئے: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز

نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت لوگوں نے آرمینیا آذربائیجان تنازع حل کرانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور ہم ان کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں بالآخر کامیاب ہوئے۔اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھاکہ واشنگٹن کے پرتشدد جرائم کو روکنے سے متعلق پیرکوپریس کانفرنس کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن دنیا کے خطرناک ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے اور واشنگٹن کوبہت جلد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کریں گے۔آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے سے متعلق ٹرمپ کا کہنا تھاکہ آرمینیا اور آذربائیجان 35 سال سے زائد عرصے سے لڑ رہے تھے، بہت لوگوں نے آرمینیا آذربائیجان تنازع حل کرانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمینیا آذربائیجان کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں بالآخر ہم کامیاب ہوئے، بطور صدر میری سب سے بڑی خواہش دنیا میں امن و استحکام لانا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ شب امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کیدرمیان امن معاہدہ کرادیا، وائٹ ہاوس میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں آذربائیجان کیصدر اور آرمینیا کے وزیراعظم نے مکمل جنگ بندی اورامن کے معاہدے پر دستخط کیے۔آذربائیجان اور آرمینیا کیسربراہان نے ٹرمپ کونوبل امن انعام دینے کی سفارش کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت مقبول گوندل آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات،نوٹیفکیشن سب نیوز پر امریکا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا؟ نائب صدر کا بیان سامنے آگیا مودی کے ٹرمپ اور چین کیساتھ کشیدہ تعلقات، بھارت عالمی تنہائی کا شکار، امریکی جریدے کی رپورٹ اسلاموفوبیا؛ ہسپانوی شہر میں مذہبی تہواروں اور تقریبات پر پابندی لگادی گئی سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آرمینیا آذربائیجان تنازع حل کرانے کامیاب ہوئے ناکام رہے

پڑھیں:

مختلف محکموں کی آسامیوں کےلئے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان

قیصر کھوکھر : پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر لیگل افیئرز کی ایک آسامی پر 142 امیدوار فیز ون امتحان میں کامیاب ہوئے جن میں عائشہ صدیقہ، طاہرہ صادق، آمنہ سعید، ثمرا یار، زنیرہ فاروق شامل ہیں۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس کی ایک آسامی پر 38 امیدوار فیز ون میں کامیاب ہوئے  جن میں عطقیٰ عبدالرزاق، حبیب الرحمن، محمد افتخار، آصف علی، سلطان احمد شامل ہیں۔
سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ میں سوشل نیڈ آفیسر لاہور کی دو آسامیوں پر 2 امیدوار فائنل طور پر کامیاب ہوئے جن میں فرقان احمداور محمد مجاہد شامل ہیں۔
سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ بہاولپور میں سوشل نیڈ آفیسر کی ایک آسامی پر ایک امیدوار محمد عمیر کامیاب ہوئے،محکمہ معدنیات میں ڈپٹی مینیجر بیسن اسٹڈیز کی ایک آسامی پر ایک امیدوار مباشر احمد فائنل طور پر کامیاب ہوئے۔
ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ، پی ایچ اے ٹی اے میں اسسٹنٹ/ہیڈ کلرک کی آسامیوں پر 6 امیدوار فائنل طور پر کامیاب ہوئے جن میں سجاد احمد، محمد شہزاد، محمد عمیر، ساجد علی، محمد امین شامل ہیں۔
انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آفیسر کی 4 آسامیوں پر 19 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے جن میں ساجد جمشید، عمر فاروق عزیز، حبیب انور، رب نواز، محمد مبین عباس شامل ہیں۔
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے،امیدواروں کو SMS اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا،امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں،کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کالکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد کو خراج عقیدت

سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے،پنجاب پبلک سروس کمیشن نے تحصیلدار (اوپن میرٹ) کے فیز ٹو امتحان کا شیڈول جاری کر دیاہے،انگریزی مضمون کا پرچہ 09 اگست بروز ہفتہ شام 2 بجے اوراردو مضمون و تحریر اور ریونیو لاز کے پرچے 10 اگست کو ہوں گے،تحصیلدار (اوپن میرٹ) کے فیز ٹو امتحان کے لئے تقریباً 9 ہزار امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تنازع کا خاتمہ تاریخی کامیابی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پاکستان کا آذربائیجان، آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا کا آذربائیجان اور آرمینیا کے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان اور آرمینیا کے تاریخی امن معاہدے پر خیرمقدم
  • آذربائیجان اور آرمینیا نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے، ٹرمپ نوبیل امن انعام کے لیے نامزد
  • آذربائیجان اور آرمینیا نے امریکی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام دینے کا مطالبہ کر دیا
  • ٹرمپ کے دنیا سے جنگیں ختم کرانے کے وعدے کیا ہوئے؟
  • ٹرمپ نے ایک اور جنگ رُکوا دی، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرا دیا
  • مختلف محکموں کی آسامیوں کےلئے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان