وزیراعظم سے طالب علم اکرام اللّٰہ کاکڑ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے طالب علم اکرام اللّٰہ کاکڑ نے ملاقات کی ہے۔
وزیرِ اعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملنے والے اکرام اللّٰہ نے راولپنڈی میٹرک بورڈ کے امتحان میں تیسری پوزیشن لی ہے۔
وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ سے تعلق رکھنے والے اکرام اللّٰہ کاکڑ کی امتحانات میں کارکردگی کی تعریف کی۔
اکرام اللّٰہ کاکڑ کا خاندان چند سال قبل قلعہ سیف اللّٰہ میں سیلاب سے متاثر ہوا تھا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اکرام اللّٰہ کاکڑ کو یاد دلایا کہ ان کی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے میں متاثرین کے خیمے میں ملاقات ہوئی تھی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللّٰہ محنت سے اپنے ہدف کی طرف گامزن ہے۔
اس موقع پر اکرام اللّٰہ کاکڑ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف اکرام الل ہ کاکڑ
پڑھیں:
شہباز شریف کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے اہم ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک
ملاقات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس ایک عظیم رہنماء آرہے ہیں، ہمارے پاس پاکستان کے وزیرِاعظم آرہے ہیں اور پاکستان کے فیلڈ مارشل بھی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایک بہت عظیم شخصیت ہیں اور وزیرِاعظم بھی دونوں ہی میرے بہترین دوست ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں پاک امریکا سربراہ ملاقات ختم ہوگئی ہے، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وہاں سے نیویارک جانے کے لیے روانہ ہوگئے۔ تقریباً ایک گھنٹہ 20 منٹ تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جاری رہنے والی اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِاعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے سکیورٹی اور دفاعی امور پر امریکی حکام سے مشاورت کی۔ ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شامل تھے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس دوران دوران پاک، امریکا تعلقات علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو وائٹ ہاؤس کے ماڈل کا تحفہ پیش کیا گیا۔ تاہم اس اہم ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی تفصیلات میڈیا کو جاری نہیں کی گئی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان یہ پہلا باضابطہ دو طرفہ رابطہ ہے۔ یہ ملاقات سابق وزیرِاعظم عمران خان کی جولائی 2019ء میں ٹرمپ سے پہلی مدت کے 6 سال بعد ہوئی۔ ملاقات کے بعد امریکی صدر نے انگوٹھا دکھا کر ملاقات کامیاب رہنے کا عندیہ دیا، تینوں رہنماؤں میں مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔
ملاقات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس ایک عظیم رہنماء آرہے ہیں، ہمارے پاس پاکستان کے وزیرِاعظم آرہے ہیں اور پاکستان کے فیلڈ مارشل بھی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایک بہت عظیم شخصیت ہیں اور وزیرِاعظم بھی دونوں ہی میرے بہترین دوست ہیں۔ واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ امریکہ کے سرکاری دورے پر واشنگٹن ڈی سی پہنچے تھے۔ وزیرِاعظم کی آمد پر اینڈریوز ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے ریڈ کارپٹ پر وزیرِاعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور وزیرِاعظم کا موٹرکیڈ امریکی سکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا۔ پاک امریکا سربراہ ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نیویارک روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔