وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچی طالب علم اکرام اللہ کی ملاقات، تعلیم کے لیے ٹیبلیٹ کا تحفہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم اکرام اللہ نے اتوار کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے اکرام اللہ کو خوش آمدید کہا اور یاد دلایا کہ وہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد قلعہ سیف اللہ کے دورے کے دوران خسنوب کے امدادی خیمے میں اس سے ملے تھے، جب اس کا خاندان شدید متاثر ہوا تھا۔ اس موقع پر اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم کے مواقع نہ ہونے پر افسوس اور تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان یونیورسٹی: مادری زبانوں کے شعبے ضم کرنے کا فیصلہ، اساتذہ، طلبہ اور سیاسی حلقوں میں شدید اضطراب
وزیراعظم نے کہا کہ آج اکرام اللہ کو ایک پراعتماد، پُرجوش اور سلجھے ہوئے طالب علم کے طور پر دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے ذاتی حیثیت میں اکرام اللہ کو قلم اور نصابی سرگرمیوں میں مدد کے لیے ایک ٹیبلیٹ کا تحفہ پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اس کی تعلیمی journey میں مددگار ثابت ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ بطور خادم اعلیٰ پنجاب، انہوں نے ہونہار طلبہ کو میرٹ پر بیرون ملک بھیجنے کے لیے اسکالرشپ اسکیم شروع کی تھی اور اب وفاقی سطح پر بھی اسی طرز پر اسکالرشپ پروگرام لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان ٹیبلیٹ ضلع قلعہ سیف اللہ طالب علم اکرام اللہ وزیراعظم محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان ٹیبلیٹ ضلع قلعہ سیف اللہ طالب علم اکرام اللہ وزیراعظم محمد شہباز شریف شہباز شریف اکرام اللہ طالب علم کے لیے
پڑھیں:
ٹرمپ سے مسلم رہنماؤں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری ہوچکا، شہباز
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سے مسلم رہنماؤں کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوچکا۔ اگلا مرحلہ عمل درآمد کا ہے۔
نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں تمام ایشوز پر بات کروں گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح ہے، ہماری افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دنیا کو دکھایا کہ کس طرح جنگیں لڑی جاتی ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے ساتھ تجارت اور سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔