حافظ عبدالکریم کی جانب سے شمالی پنجاب کے تنظیمی ذمہ داروں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے شمالی پنجاب کی تنظیم کے نئے ذمہ داروں کا اعلان کر دیا۔ حافظ عبدالحمید عامر کو سرپرست، عتیق الرحمان شاہ کاشمیری کو امیر اور پروفیسر ابوبکر صدیق حنیف کو ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب نامزد کر دیا گیا۔ نئے ذمہ داران کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرشید حجازی کی جانب سے جاری کیا گیا۔ امیرجماعت حافظ عبدالکریم نے نومنتخب ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ شمالی پنجاب میں تنظیم کے دعوتی پیغام کو مؤثر انداز میں عام کریں۔ عوام تک دین کی صحیح تعلیمات پہنچائیں اور محبت، اخوت اور دینی شعور کو فروغ دیں۔ اس موقع پر شمالی پنجاب کے نومنتخب عہدیداروں حافظ عبدالحمید عامر، عتیق الرحمان کاشمیری، پروفیسر ابوبکر صدیق حنیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نوجوانوں کو دینی شعور دینے، تنظیم کا پیغام پھیلانے اور علاقے میں تنظیمی نیٹ ورک کو فعال بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کر دیں گے۔ مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا عبدالرشید حجازی نے نومنتخب ذمہ داروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انکی کامیابی کیلئے دعا کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شمالی پنجاب
پڑھیں:
برطانوی وزیر برائے بے گھری کرایہ داروں کو بیدخل کرنے کے الزامات پر مستعفی
برطانیہ کی وزیر برائے بے گھری نے اپنے زیرِ ملکیت مکان سے کرایہ داروں کو بے دخل کرنے اورکرایوں میں سینکڑوں پاؤنڈز کے اضافے کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا۔
جمعرات کو برطانوی وزیرِاعظم کیئراسٹارمر کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں وزارتِ ہاؤسنگ کی جونیئر وزیر رُوشناراعلی نے کہا کہ بطور مالک مکان وہ ہمیشہ ’قانونی تقاضوں کی مکمل پابندی‘ کرتی رہی ہیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مشرقی لندن میں موجود روشناراعلی کا 4 بیڈ روم کا مکان گزشتہ سال فروخت کے لیے پیش کیا گیا، جس پروہاں مقیم 4 کرایہ داروں کو نکال دیا گیا۔ یہ مکان 3 ہزار 3سو پاؤنڈ ماہانہ کرائے پرتھا، تاہم خریدار نہ ملنے پر چند ہفتے بعد اسے دوبارہ کرائے پردیدیا گیا، لیکن اس مرتبہ کرایہ 4 ہزار پاؤنڈ ماہانہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
رُوشنارا علی، جو پہلے کرایہ داروں کے ساتھ ’غیر معقول کرایوں میں اضافے‘ کی مخالفت کر چکی ہیں، نے اپنے خط میں لکھا کہ وہ ہمیشہ اپنی ’ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے‘ ادا کرتی رہی ہیں اورحقائق اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ تاہم، ان کے مطابق، اس عہدے پر رہنا حکومت کے اہم کاموں میں رکاوٹ بن سکتا ہے، اس لیے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر فخر کرتی ہیں کہ گزشتہ ایک سال میں حکومت کی تبدیلی کے عمل میں انہوں نے کردار ادا کیا۔ ان کے بقول، نائب وزیرِاعظم کے ساتھ مل کر انہوں نے سوشل اور کم لاگت رہائش کے لیے ریکارڈ سرمایہ کاری اور بے گھری و کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے والوں کی مدد کے لیے تقریباً ایک ارب پاؤنڈزکا فنڈ حاصل کیا۔
برطانیہ میں کرایہ داری کے معاہدوں کے خاتمے کو بے گھری کی بڑی وجوہات میں شمار کیا جاتا ہے، وزیر اعظم کیئراسٹارمرکی حکومت فی الحال ’رینٹرزرائٹس بل‘ تیار کر رہی ہے، جس کے تحت مکان مالکان کو مختصر نوٹس پر ’بلا وجہ‘ بے دخل کرنے اور 6 ماہ کے اندر زیادہ کرائے پر دوبارہ مکان دینے پر پابندی عائد کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
رُوشنارا علی، لیبر پارٹی کی چوتھی وزیر ہیں جنہوں نے دباؤ کے تحت استعفیٰ دیا ہے، اس سے قبل ٹرانسپورٹ وزیر لوئز ہیگ، انسدادِ بدعنوانی کی وزیر ٹیولِپ صدیق اورجونیئروزیرِصحت اینڈریوگوئنے بھی مختلف وجوہات کی بنا پر اپنے عہدوں سے الگ ہو چکے ہیں۔
یہ سلسلہ وزیرِاعظم اسٹارمر کی حکومت کے لیے ایک بڑی سیاسی مشکل بن گیا ہے، خاص طور پر اس وقت جب رائے عامہ کے جائزوں میں ان کی جماعت لیبر پارٹی، نائجل فراج کی دائیں بازو کی عوامی جماعت ریفارم یو کے سے پیچھے جا رہی ہے جبکہ ایک سال پہلے ہی لیبر نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پولنگ فرم یوگووکے جون کے سروے کے مطابق، اگرابھی انتخابات ہوتے ہیں تو 650 میں سے 271 نشستیں ریفارم یو کے جبکہ حکمران لیبر پارٹی کو 178 نشستیں ملیں گی، دوسری جانب حزبِ اختلاف کی کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین کیون ہولن ریک نے وزیر اعظم کیئراسٹارمرپر’منافقت اورذاتی مفاد کی حکومت‘ چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استعفے اینڈریوگوئنے برطانیہ بے دخل ٹرانسپورٹ وزیر ٹیولپ صدیق روشنارا علی ریفارم یو کے کرائے کنزرویٹو پارٹی کیئر اسٹارمر کیون ہولن ریک لوئز ہیگ لیبر پارٹی مکان نائجل فراج وزارت ہاؤسنگ