چَیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے تقریباً ایک ہزار ملازمین کو بھاری بونس دینے کا اعلان کیا ہے، جو کمپنی کی کل فل ٹائم افرادی قوت کا تقریباً ایک تہائی حصہ بنتے ہیں۔

جی پی ٹی 5 کے اجرا سے ایک روز قبل، اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے مواصلاتی پلیٹ فارم سلیک کے ذریعے ملازمین کو ایک حیران کن پیغام بھیجا، میڈیا رپورٹس کے مطابق، کمپنی کے اپلائیڈ انجینئرنگ، اسکیلنگ اور سیفٹی ڈومینز میں کام کرنے والے محققین اور سافٹ ویئر انجینئرز کو 2 سال کے لیے ہر سہ ماہی پر بونس دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیم آلٹ مین نے اوپن اے آئی خریدنے کی ایلون مسک کی پیشکش ٹھکرادی

بونس کی مقدار کردار اور سینیارٹی کے لحاظ سے مختلف ہوگی، اعلیٰ درجے کے محققین کو ’مڈ سنگل ڈِجٹ ملینز‘ ڈالرز کے بونس ملیں گے، جبکہ انجینئرز کو سینکڑوں ہزار ڈالر تک مل سکتے ہیں، یہ بونس 2 سال تک سہ ماہی بنیاد پر دیا جائے گا اور اسے اسٹاک، کیش یا دونوں کے امتزاج میں وصول کیا جا سکے گا۔

OpenAI offers retention bonuses to most of its staff on the heels of Meta's offers.

Both to top end talent, but also "wants to make everyone a millionaire" for the younger devs.https://t.co/LrHGbWNYbd pic.twitter.com/yWBSNv2Ggu

— Nikolai Yakovenko (@ivan_bezdomny) August 7, 2025

سیم آلٹ مین نے بتایا کہ یہ اضافہ مارکیٹ کے حالات کا نتیجہ ہے، جو غالباً اے آئی ٹیلنٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے ہے۔ ’جیسا کہ ہم نے چند ہفتے قبل ذکر کیا تھا، ہم اپنی تکنیکی ٹیمز کی تنخواہوں کا جائزہ لے رہے ہیں کیونکہ مارکیٹ میں تبدیلی آ رہی ہے۔‘

مزید پڑھیں: اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ’اسٹڈی موڈ‘ متعارف کرا دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کمپنی کی بہتر کارکردگی کے ساتھ ساتھ معاوضہ بڑھاتے رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن ہم اس اعلان کے بارے میں شفاف رہنا چاہتے تھے کیونکہ یہ ہمارے لیے ایک نیا اقدام ہے۔

سیلیکون ویلی کی بڑی ٹیک کمپنیاں اور فنڈز سے بھرپور اسٹارٹ اپس اے آئی ماہرین کے حصول کے لیے مسابقت کو تیز کر رہی ہیں، اور بونس کا اعلان کر کے ٹیلنٹ کو اپنی جانب کھینچ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: اوپن اے آئی  کا نیا ویب براؤزر گوگل کروم کے لیے چیلنج کیوں؟

سیم آلٹ مین حال ہی میں اپنے کئی اہم محققین مارک زکربرگ کے میٹا کے ہاتھوں کھو چکے ہیں، جبکہ ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی بھی اے آئی ماہرین کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سیم آلٹ مین کے مطابق بھارت اوپن اے آئی کا امریکا کے بعد دوسرا سب سے بڑا بازار ہے اور امکان ہے کہ جلد ہی یہ سب سے بڑا بازار بن جائے۔

مزید پڑھیں: اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی نے آواز پر مبنی نیا فیچر متعارف کروا دیا

جی پی ٹی 5 اب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے، پلس سبسکرائبرز کو زیادہ استعمال کی سہولت ملے گی جبکہ پرو سبسکرائبرز کو جی پی ٹی 5 پرو تک رسائی حاصل ہوگی، جو زیادہ گہری دلیل اور زیادہ جامع و درست جوابات فراہم کرنے والا ورژن ہے۔

کمپنی کے مطابق جی پی ٹی 5 ایک متحدہ نظام ہے جس میں ایک اسمارٹ اور مؤثر ماڈل عام سوالات کے جوابات دیتا ہے، ایک گہری دلیل والا ماڈل یعنی جی پی ٹی 5 تھنکنگ مشکل مسائل حل کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی نے کس طرح جان لیوا مرض کی نشاندہی کرکے ایک شخص کی جان بچائی؟

’۔۔۔اور ایک ریئل ٹائم روٹر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کس ماڈل کا استعمال کرنا ہے، یہ سب بات چیت کی نوعیت، پیچیدگی، ٹولز کی ضرورت اور صارف کے واضح ارادے کے مطابق ہوتا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اوپن اے آئی ایکس اے آئی ایلون مسک جی پی ٹی 5 چیٹ جی پی ٹی سیم آلٹ مین مارک زکربرگ میٹا

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اوپن اے آئی ایکس اے ا ئی ایلون مسک جی پی ٹی 5 چیٹ جی پی ٹی سیم آلٹ مین میٹا اوپن اے ا ئی چیٹ جی پی ٹی سیم آلٹ مین اوپن اے آئی مزید پڑھیں جی پی ٹی 5 کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

گوگل جیمینائی اب صارفین کی ای میل اور دستاویزات پڑھ سکے گا

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کا اے آئی ٹول جیمینائی بہتر جواب دینے کے لیے اب صارفین کی ای میلز اور نجی دستاویزات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

ڈیپ ریسرچ فیچر (جو کہ تمام جیمینائی صارفین کے لیے دستیاب ہے) پہلی بار گزشتہ برس لانچ کیا گیا تھا۔ نئی صلاحیتوں کے مطلب ہے کہ یہ اے آئی ایپ اب صارفین کی مزید نجی معلومات تک جا سکتی ہیں۔

گوگل کا کہنا تھا کہ جی میل، ڈرائیو اور چیٹ کے سیاق و سباق سے متعلق جواب کا حصول جیمینائی صارفین کا سب سے زیادہ مطلوبہ فیچر تھا۔

ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی کا کہنا تھا کہ اس فیچر کا مطلب ہے کہ جی میل، ڈرائیو اور گوگل چیٹ سے معلومات براہ راست اخذ کر کے مزید تفصیلی رپورٹ بنائی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’وزن کم کریں ورنہ!‘‘ برطانوی کمپنی نے موٹے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی دے دی
  • ٹیرف سے کھربوں کی کمائی، ٹرمپ کا امریکیوں میں فی کس 2 ہزار تقسیم کرنے کا اعلان
  • ٹیرف سے اضافی آمدن‘ امریکیوں کو فی کس 2 ہزار ڈالر دینے کا اعلان
  • ریاض: ڈبلیو ٹی اے فائنل ، عالمی نمبر1 سبالینکا کو اپ سیٹ شکست
  • ریاض: ڈبلیو ٹی اے فائنل میں عالمی نمبر ایک سبالینکا کو اپ سیٹ شکست
  • ای چالان: منعم ظفر کی درخواست پر سماعت ‘فریقین سے جواب طلب
  • گوگل جیمینائی اب صارفین کی ای میل اور دستاویزات پڑھ سکے گا
  • اوپن اے آئی کی ویڈیو میکر ایپ ’سورا‘ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف
  • پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کی تجویز
  • کراچی میں بھاری بھرکم چالان، پنجاب میں بھی خطرے کی گھنٹی بجنے کا امکان