ایم کیو ایم اور قیدی 804 میں کوئی فرق نہیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم بھارت نہیں ہیں جو اپنی اقلیتوں پر ظلم کریں، پاکستان میں کبھی مذہبی فساد نہیں ہونے دیا ہے، اقلیتوں کے اوپر مشکل وقت آتا ہے تو مسلمان بھائی گھروں کے باہر بندوقیں لے کر ان کی حفاظت کر رہے ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور قیدی نمبر 804 میں کوئی فرق نہیں، بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میں انتھونی نوید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اہم قرارداد پیش کی، پاکستان کے قومی پرچم کا سفید حصہ اقلیتوں کے حقوق کا علم بردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی سازشوں کے باوجود بھی بھائیوں کی طرح رہتے ہیں، اقلیتوں کو پاکستان میں حقوق ترجیحی بنیادوں پر دیے جاتے ہیں، بھارت میں اقلیتوں کے جان و مال اور حقوق محفوظ نہیں ہیں، پیپلز پارٹی نے جنرل نشستوں پر اقلیتوں کو نمائندگی دی ہے، آصف زرادری نے جب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بنایا تھا تب سب سے زیادہ بینیفشری اقلیتیں تھیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم بھارت نہیں ہیں جو اپنی اقلیتوں پر ظلم کریں، پاکستان میں کبھی مذہبی فساد نہیں ہونے دیا ہے، اقلیتوں کے اوپر مشکل وقت آتا ہے تو مسلمان بھائی گھروں کے باہر بندوقیں لے کر ان کی حفاظت کر رہے ہوتے ہیں، افسوس ہوا کہ اس اہم دن پر بھی متحدہ نے سیاست کرنے کی کوشش کی، ایم کیو ایم اور قیدی نمبر 804 میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اس موقع پر اپوزیشن نے سندھ اسمبلی میں احتجاج بھی کیا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میرا نام لیا گیا تو مجھے حق ہے کہ میں جواب دوں، ڈمپر حادثے میں 2 بچے اللہ کو پیارے ہوگئے، اس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے، واقعے کے بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ڈمپر تحویل میں لے لیا، اس کے بعد دہشتگرد سوچ کے لوگ سڑکوں پر آتے ہیں اور مختلف 7 ڈمپرز کو جلایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے مقدمے چلائیں گے، کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے، جو اس سوچ کو ترغیب دیں گے ان کو بھی نہیں چھوڑیں گے، دوبارہ بھتہ خوری اور غنڈا گردی کی سیاست نہیں ہونے دیں گے، وہ کون لوگ ہیں جو شہر کے امن کو تباہ کر رہے ہیں۔، ہم سب چیزوں کو دیکھ رہے ہیں، حکومت اپنا کام کرے گی، بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سڑکیں کھلوانا سرکار کا کام ہے، ہم نے ایسوسی ایشن سے اسٹامپ پیپر پر معاہدہ کیا ہے کہ 25 تاریخ کے بعد کیمرہ اور ٹریکر والے ڈمپرز سڑکوں پر آئیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ متاثرہ لوگوں کی داد رسی کی جائے، ڈمپر ڈرائیور کو اتنا مارا گیا ہے کہ وہ قومہ میں پڑا ہوا ہے، جان بوجھ کر اس طرح کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اقلیتوں کے نے کہا کہ
پڑھیں:
شرجیل میمن کا 13 اور 14 اگست کی شب ہونے والے عظیم الشان کنسرٹ کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
سینیر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے 13 اور 14 اگست کی شب ہونے والے عظیم الشان کنسرٹ کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
اس موقع پرصوبائی وزیر سعید غنی،میئر کراچی مرتضٰی وہاب،کمشنر کراچی حسن نقوی،ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان نے اسٹیڈیم کے حوالے سے تفصیلات بیان کی، سینیئر صوبائی وزیر نے انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف تجاویز اور احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی، مسلح افواج اور پوری قوم نے یکجا ہو کر بھارت کو عبرتناک شکست دی۔
بھارتیوں نے بھارت میں بیٹھ کر اپنی حکومت اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا،بھارتی ایئر چیف کے مصحکہ خیز بیان پر پوری دنیا ہنس رہی ہے، 5 اگست کو پی ٹی آئی کی جانب سے مظاہرے کے اعلان سے قلعی کھل گئی۔
پی ٹی ائی کے بانی اپنے مقاصد کے لیے لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے کے پی کے میں احتجاج کیوں نہیں کیا،پی ٹی ائی کے بانی کے لیے لوگ ہمدری کرتے ہونگے۔
محبت کرتے ہوں گے لیکن اب کوئی ان کے لئے اپنی چیز نہیں جلائیں گے، 13 اگست کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں شایان شان تقریب کا انعقاد ہوگا ،تمام 27 ہزار نشستیں آن لائن بک ہو گئیں، رجسٹریشن سے محروم رہ جانے والے کنسرٹ دیکھنے کے شائقین اسٹیڈیم کا رخ کرنے سے اجتناب برتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ میوزک کنسرٹ ہوگا، کراچی کے مختلف علاقوں اور دیگر شہروں میں لائیو کنسرٹ دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی، پورے صوبے اور شہر کو دلھن کی طرح سجایا ہے، مختلف مقامات پر آتش بازی ہوگی، جن لوگوں نے رجسٹریشن کرائی ہے صرف وہ اسٹیڈیم آئیں، جو رجسٹریشن نہیں کراسکے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں لائیو اسٹریمنگ کےلیے بڑی اسکرین لگائیں گے، سندھ حکومت یکم اگست سے جشن آزادی اور معرکہ حق منا رہی ہے۔
سندھ نے پاکستان بنانے کے لیے اسمبلی سے قرارداد منظور کی تھی،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نے ہدایات دیں کہ سب بڑھ چڑھ کر جشن میں حصہ لیں، یہ کسی جماعت کا نہیں پاکستان کا پروگرام ہے، نمائشی کرکٹ میچ میں سیاسی ہم آہنگی دیکھنے میں آئی۔
شرجیئل میمن کا کہنا تھاکہ حکومتی ارکان اور اپوزیشن کے لیڈران بھی شریک ہوئے، 27ہزار اسٹیڈیم کی گنجائش ہے، جس کی آن لائن رجسٹریشن ہو چکی ہے، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے لوگ بھی جشن میں شرکت کریں،سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور پولیس انتظامات کرے گی۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پرانا تلخ وقت نہ آئے گا نہ آنے دیں گے،نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا جائے،منفی سرگرمیوں میں ملوث عناصر سازشوں میں مصروف ہیں، تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا، شہر کا امن خراب نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نفرتیں پھیلانے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی،حادثات کی آڑ میں شہر کا امن تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا، حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،احتجاج کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہر کراچی نے بہت نفرتیں دیکھ لیں ،کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر رکاوٹ دور کی جائے گی،لا قانونیت پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈمپر جلانے کا واقعہ افسوسناک ہے، حکومت صرف قانون کے ساتھ ہے۔