وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑاور پریس انفارمیشن آفیسرمبشر حسن ستارہ امتیاز کیلئے نامزد
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑاور پریس انفارمیشن آفیسرمبشر حسن ستارہ امتیاز کیلئے نامزد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو پاکستان بھارت جنگ کے دوران پاکستانی موقف کو دنیا بھر تک پہنچانے کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور پریس انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن نے پاکستان کا بیانیہ دنیا بھر کے سامنے شاندار انداز میں پیش کیا۔دورانِ جنگ عطا اللہ تارڑ کی کاشوں سے میڈیا کے کردار اور ان کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
پی آئی او کے پرنسل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کا نام بھی ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، ستارہ امتیاز کے لیے دونوں افراد کی نامزدگیاں افواجِ پاکستان کی طرف کی گئیں۔خیال رہے کہ ستارہ امتیاز پاکستان کا تیسرا بڑا سول اور عسکری اعزاز ہے جو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ہر سال یومِ پاکستان (23مارچ)کے دن نامزد افراد کو دیا جاتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربیگم کو گھر سے نکالنے پر قید کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش بیگم کو گھر سے نکالنے پر قید کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش سپریم کورٹ ،بحریہ ٹاون پراپرٹی نیلامی کیس کی سماعت کیلئے بینچ تبدیل راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا سندھ حکومت کا آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے مردوں کو نس بندی کی سہولت دینے کا فیصلہ دشمن نے پانی بند کیا تو وہ سبق سکھائیں گے وہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا، وزیراعظم سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا، تفصیلات سب نیوز پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ ستارہ امتیاز
پڑھیں:
ملکی ترقی میں مسیحی، ہندو، سکھ، پارسی اور کالاش برادری کا ناقابلِ فراموش کردار رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں مسیحی، ہندو، سکھ، پارسی اور کالاش برادری کا ناقابلِ فراموش کردار رہا ہے،قائداعظمؒ نے 11 اگست 1947 میں دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب میں تمام شہریوں کو مذہبی آزادی، مساوات اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی تھی،ریلوے کے اقلیتی ملازمین ملک کی خدمت کا روشن باب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےپیرکو اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ قائداعظمؒ نے 11 اگست 1947 میں دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب میں تمام شہریوں کو مذہبی آزادی، مساوات اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی تھی،پاکستان کی ترقی میں مسیحی، ہندو، سکھ، پارسی اور کالاش برادری کا ناقابلِ فراموش کردار رہا ہے،پاکستان میں ہر شہری کو برابر کا حق اور مکمل تحفظ حاصل ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی ہی قومی یکجہتی کی ضمانت ہے ،حکومت پاکستان اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع دے رہی ہے ،پاکستان کی اصل طاقت اس کا تنوع اور عوام کی باہمی محبت ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اقلیتوں کا قومی دن پاکستانی آئین کی روح اور قائداعظم کے خواب کی یاد دہانی ہے،حکومت اقلیتی ملازمین کے لیے تربیت، ترقی اور فلاحی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ،ریلوے کے اقلیتی ملازمین ملک کی خدمت کا روشن باب ہیں ،پاکستان ریلوے میں سب کو یکساں عزت، مواقع اور تحفظ حاصل ہے ۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے مسافت ہی نہیں دلوں کا بھی فاصلہ کم کرتا ہے،مذہب سے بالاتر ہوکر سب کا ساتھ اور سب کی ترقی یہی پاکستان کی فلاح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنوع میں اتحاد ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے، قائداعظم کے وژن کو حقیقت بنائیں گے۔\932