مون سون بارش کا ساتواں اسپیل شروع ،ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2025 )ملک میں مون سون بارش کا ساتواں اسپیل شروع ہوگیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے.
(جاری ہے)
ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق آ ئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس وقت مغربی ہوائیں ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، یہ ہوائیں بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں نمی اور ٹھنڈک لا رہی ہیں تاہم 17 اگست سے ان مغربی ہواﺅں کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو بارشوں کے سلسلے کو مزید تیز کر دے گا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ڈی ایم اے اسلام آباد علاقوں میں بارش کا ملک کے
پڑھیں:
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس: نیتن یاہو کی تقریر کے دوران وزیراعظم ہال میں داخل ہی نہیں ہوئے
نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تقریر کے بعد اسمبلی ہال میں داخل ہوئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا خطاب شروع جس پر مسلم ممالک بائیکاٹ کرکے ہال سے باہر چلے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف خطاب شروع ہونے سے قبل اسمبلی ہال سے باہر موجود تھے جو نیتن یاہو کی تقریر شروع ہونے پر باہر ہی رک گئے اور ہال کے اندر نہیں گئے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر ختم ہونے کے بعد وہ ہال میں وفد کے ساتھ داخل ہوئے۔