مانسہرہ: سرن ویلی میں پھنسے 1300 سیاح محفوظ مقام پر منتقل
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
—تصویر سوشل میڈیا
مانسہرہ سرن ویلی فیملی پارک کے قریب نالے میں طغیانی کے بعد سرن ویلی میں پھنسے 1300 سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
پشاور سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کے مطابق آج سرن ویلی فیملی پارک میں کافی رش تھا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر نے بتایا ہے کہ پارک سمیت ملحقہ علاقوں سے بھی سیاحوں کو نکال لیا گیا ہے۔
دریں اثناء اپر کوہستان میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پانی کی سطح بلند ہونے پر قراقرم ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہے، اپر کوہستان میں ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائی جاری ہے۔
دوسری جانب دریائے گلگت میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا ہے۔
ترجمان جی بی حکومت کے مطابق نشیبی علاقے خالی کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
گلگت سے فیض اللّٰہ فراق کے مطابق چنار باغ کے اردگرد آبادی کو محتاط رہنےکی ہدایت کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
واٹس ایپ کا خفیہ فیچر جو نمبر محفوظ کیے بغیر پیغام بھیجنے کی سہولت دیتا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واٹس ایپ کے صارفین کو اکثر اس صورتحال کا سامنا رہتا ہے کہ کسی کورئیر رائیڈر، کیب ڈرائیور یا ایسے شخص کو میسج کرنا پڑ جائے جس سے دوبارہ رابطے کا امکان نہ ہو، مگر پلیٹ فارم کی جانب سے پہلے اس کا نمبر فون بک میں محفوظ کرنے کی ہدایت سامنے آ جاتی ہے۔ یہی پابندی صارفین کے لیے سب سے بڑی الجھن ہے، کیوں کہ دیگر میسجنگ ایپس میں بغیر نمبر سیو کیے بات چیت ممکن ہوتی ہے، جبکہ واٹس ایپ فون بک کو غیر ضروری نمبروں سے بھر دیتا ہے۔
تاہم واٹس ایپ نے اس مسئلے کا حل پہلے ہی متعارف کرا رکھا ہے، مگر بیشتر صارفین کو اس کا علم نہیں۔ “کلک ٹو چیٹ” نامی فیچر کے ذریعے آپ بغیر نمبر محفوظ کیے کسی بھی شخص کو براہِ راست میسج بھیج سکتے ہیں، اور یہ سہولت موبائل ایپ کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ ویب پر بھی یکساں طور پر کام کرتی ہے۔
یہ فیچر دراصل ایک لنک کے ذریعے کام کرتا ہے جسے کھولتے ہی متعلقہ فرد کے نمبر سے منسلک چیٹ ونڈو کھل جاتی ہے، یوں نہ نمبر محفوظ کرنے کی ضرورت رہتی ہے اور نہ ہی اضافی طریقہ کار اختیار کرنا پڑتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ واٹس ایپ کا اپنا فیچر ہے جس کے لیے کسی تھرڈ پارٹی ٹول کی ضرورت نہیں پڑتی۔
اسے استعمال کرنے کے لیے صارف کو صرف اس نمبر کا پورا فارمیٹ درکار ہوتا ہے، جسے وہ میسج کرنا چاہتا ہے۔ نمبر کے شروع میں کنٹری کوڈ لکھا جاتا ہے، مگر درمیان میں کوئی اسپیس، ڈیش یا بریکٹ شامل نہیں کی جاتی۔ مثال کے طور پر +92 کے بجائے 92 لکھا جائے گا، جس کے بعد پورا نمبر شامل کیا جاتا ہے۔
کنٹری کوڈ اور نمبر سے پہلے محض https://wa.me/ لکھ کر سلیش کے بعد نمبر ڈالیں، مثلاً:
https://wa.me/92xxxxxxxxxx
اس لنک کو چیٹ میں محفوظ رکھ کر ضرورت پڑنے پر نئے نمبر کے ساتھ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ لنک کھولتے ہی واٹس ایپ خودکار طور پر متعلقہ چیٹ ونڈو کھول دے گا، جس کے بعد صارف بلا جھجھک میسج کر سکے گا۔
یہ فیچر اُن صارفین کے لیے نہایت مؤثر ہے جو بار بار غیر متعلقہ نمبرز فون بک میں شامل کرنے سے پریشان رہتے ہیں اور اپنی فہرست کو غیر ضروری رابطوں سے بچانا چاہتے ہیں۔