سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل تعاون کا اعادہ، صحت و توانائی منصوبوں کیلئے 121ملین ڈالر کے معاہدے
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل تعاون کا اعادہ، صحت و توانائی منصوبوں کیلئے 121ملین ڈالر کے معاہدے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)سعودی عرب نے پاکستان کی ترقی کے سفر میں ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے صحت اور توانائی کے شعبوں میں تین بڑے منصوبوں کے لئے 121 ملین ڈالر کے معاہدے کئے ہیں۔
جمعہ کو سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے تعاون سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے مشاورتی خدمات کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے، معیشت کو مضبوط بنانے اور پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تقریب اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور خوشحالی و ترقی کے یکساں وژن پر قائم ہیں۔سعودی سفیر نے مذہبی، سیاسی، عسکری، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دیرینہ تعاون کو دونوں ممالک کے لئے باعثِ فخر قرار دیا اور یقین دلایا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
تقریب میں سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ایشیائی آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعود الشمری، اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور دیگر اعلی حکام شریک ہوئے۔اس موقع پر سفیر نے پاکستان کی آزادی کی سالگرہ پر حکومت اور عوام کو مبارکباد بھی پیش کی۔ معاہدوں کے تحت ترلائی میں کنگ سلمان ہسپتال کی تعمیر کے لئے 20 ملین ڈالر کی گرانٹ دی جائے گی جبکہ شونٹر ہائیڈرو پاور منصوبے کے لئے 66 ملین ڈالر اور جگران ہائیڈرو پاور منصوبے کے لئے 35 ملین ڈالر کے آسان شرائط کے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔
ڈاکٹر کاظم نیاز نے سعودی عرب کے مستقل اور فراخدلانہ تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحت سے توانائی اور انفراسٹرکچر تک ایس ایف ڈی نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور ہمارے لئے ترقی اور مواقع کے نئے دروازے کھولے ہیں۔ ڈاکٹر سعود الشمری نے کہا کہ سعودی عرب اب تک پاکستان میں 23 منصوبوں کے لئے 533 ملین ڈالر کی گرانٹس اور 21 منصوبوں کے لئے 1.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 9ستمبر کو ہوگا خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں، کلاوڈ برسٹ کے پیش نظر پنجاب میں بھی الرٹ جاری وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ، اموات کی تعداد 250سے تجاوز، ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کے کا اعادہ ڈالر کے
پڑھیں:
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں21ملین ڈالر کا اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-01-7
اسلام آباد (اے پی پی) زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں21 ملین ڈالر کے اضافے کے بعد 19.796 ارب ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ
اعداد و شمارکے مطابق26 ستمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.400 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.396 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں21 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔