عوام ایکسپریس ٹرین حادثہ، وزیر ریلوے نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
طیب سیف: عوام ایکسپریس حادثہ کی وجہ سے وزیر ریلوے کراچی کا دورہ منسوخ کرکے لاہور کیلئے روانہ ہو گئے،ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں طلب کیے گئے ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق ایکسپریس ٹرین حادثہ میں اہم پیشرفت، وزیر ریلوے نے دورہ کراچی منسوخ کر دیا، لاہور کے لئے روانہ ہوگئے، ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، وزیر ریلوے صدارت کریں گے۔
وزیر ریلوے کل لودھراں میں جائے حادثہ کا وزٹ بھی کریں گے،وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کسی طور پر بھی کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف صرف تادیبی کارروائی یا ٹرانسفر نہیں کریں گے، سخت ترین ایکشن لیں گے، ریلوے میں اصلاحات شروع کر دی ہیں، ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔
پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 6بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 2مسافر جاں بحق ہو گیا جبکہ 20سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
باجوڑ؛ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ نظر کرفیو نافذ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیر ریلوے کریں گے
پڑھیں:
لودھراں، عوام ایکسپریس کی 4 بوگیاں ٹریک سے اترگئیں، 7 مسافر زخمی
فائل فوٹولودھراں میں عوام ایکسپریس کو ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق عوام ایکسپریس کی 4 بوگیاں ریلوے ٹریک سے اترگئیں، ایک بوگی میں پھنسے 7 مسافروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔
ڈی سی لودھراں کے مطابق ٹرین میں پھنسے دیگر مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی۔